گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع حکیم سعید پارک سے متصل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ریکارڈنگ جاری تھی، جس میں حصہ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف، متحدہ مجلس عمل، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے انتخابی امیدوار، رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد جمع تھی۔

وہاں موجود جوشیلے کارکنان جہاں جذبات کی رو میں بہہ کر اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے، وہیں مخالفین کو زیر کرنے کی بھی کوشش کر رہے تھے، لیکن اس وقت سماء مکمل طور پر تبدیل ہوگیا، جب مغرب کی آذان شروع ہوئی، کیونکہ تھوڑی ہی دیر بعد وہاں اچانک نماز کی تیاری شروع ہوگئی اور ڈاکٹر اسامہ رضی کی امامت میں تمام جماعتوں کے رہنماوں اور کارکنان نے سارے اختلاف کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔

اس موقع پر اور کیا کچھ ہوا وہ یہاں جانیے

تبصرے (0) بند ہیں