'دھاندلی قبل از انتخابات' اور 'مساوی میدان نہ ملنے' کے الزامات کے درمیان جاری 25 جولائی کے عام انتخابات سے قبل جو الیکشن ریس ہم دیکھ رہے ہیں، اس میں بین الاقوامی مبصرین کو جتنی توجہ مل رہی ہے، وہ عام طور سے کہیں زیادہ ہے۔

2 سب سے نمایاں بین الاقوامی مبصر مشن پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں اور قبل از انتخابات اپنے مشاہدات شروع کر چکے ہیں۔

میزبان ملک کے عوام کی امیدوں کے باوجود بین الاقوامی مبصرین انتخابات کی ساکھ پر شاید ہی کبھی کوئی رائے دیتے ہوں۔ وہ عام طور پر انتخابات کو تکنیکی، انتظامی اور نمائندگی کے پہلوؤں سے دیکھتے ہیں اور اپنی ابتدائی رپورٹس اور بعد میں آنے والی تفصیلی رپورٹیں انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کیے گئے الفاظ میں جاری کرتے ہیں۔

پاکستان میں دنیا بھر سے کتنے مشن آئے ہیں اور یہاں ان کے لیے کون کون سے پہلو اہم ہوں گے؟ اس کی مکمل تفصیل یہاں جانیے۔

تبصرے (0) بند ہیں