الیکشن کمیشن نے عمران خان اور شہباز شریف کی جانب سے ووٹ دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے امیدواروں کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے ووٹ کی رازداری کا خیال نہیں رکھا اور سب کے سامنے ووٹ کرکے صرف الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف نہیں کی بلکہ یہ عمل آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے۔

عمران خان کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کی میڈیا ٹاک کا بھی نوٹس لیا ہے اور میڈیا کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سے کسی بھی امیدوار کی گفتگو کو براہِ راست ٹی وی پر نشر نہ کی جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں