سارہ علی خان نے اپنا 30 کلو وزن کیسے کم کیا؟

11 دسمبر 2018
سارہ علی خان نے بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل 30 کلو وزن کم کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سارہ علی خان نے بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل 30 کلو وزن کم کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ قدم رکھ لیا، جس میں ان کے کام کو کافی پسند کیا جارہا ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ سارہ کو یہاں تک پہنچنے کے لیے صرف اداکاری ہی نہیں سیکھنی پڑی بلکہ خود پر بھی کافی محنت کرنی پڑی۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا، جبکہ ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ بھی رواں ماہ 28 تاریخ کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

سارہ علی خان نے خود اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا تھا کہ بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل ان کا وزن کافی زیادہ تھا، جس کی ایک وجہ ان کا کھانے پینے کا شوق جبکہ دوسری وجہ ہارمون کے مسائل تھے، جن سے وہ اب بھی لڑ رہی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے واپس بھارت آئیں تو ان کی والدہ ایئرپورٹ پر انہیں پہچان ہی نہیں سکیں، جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ سارہ کا وزن 96 کلو تھا، جبکہ بھارت آنے سے قبل انہوں نے ارادہ کیا کہ بولی وڈ کا حصہ بننے سے پہلے وہ اپنے وزن کو کم کریں گی۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کے ڈیبیو کو کتنا پسند کیا گیا؟

سارہ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے آگے رویا کرتی تھی کیوں کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی تھی، جس کے بعد امریتا نے انہیں وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی ورزش کرتی رہیں، اس دوران سارہ اور امریتا ایک دوسرے سے ویڈیو پر بات بھی نہیں کرتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’96 کلو وزن سے 30 کلو کم کرنے کے بعد جب میں بھارت واپس آئی تو والدہ نے مجھے ایئرپورٹ پر پہچانا ہی نہیں، میں بےحد تبدیل ہوگئی تھی اور وہ مجھے صرف میرے بیگز دیکھ کر پہچانی‘۔

سارہ نے بتایا کہ انہیں وزن کم کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت لگا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی رنبیر کپور کی دلہن بننے کی خواہاں

امریکا میں اپنی تعلیم حاصل کرنے والی سارہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے آغاز میں اپنا وزن تو بڑھایا لیکن اس کے اختتام سے قبل اسے سخت ڈائیڈنگ اور ورزن کی مدد سے کم بھی کرلیا۔

فلم کے حوالے سے بات کی جائے تو سارہ کے کام کو ان کی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ میں ؒخوب سراہا جارہا ہے۔

’کیدرناتھ‘ نے اپنی ریلیز سے اب تک 32 کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں