برفانی موسم میں گرم پانی سے نہاتی بھینس

اپ ڈیٹ 06 فروری 2019

شدید سردی کے موسم میں جہاں لوگوں کے لیے نہانا خاصا مشکل کام ہے، وہیں ترکی کے شہر بتلیس کے ایک گاؤں کے لوگوں کیلئے اپنی کمائی کی خاطر پالی گئی بھینسوں کو نہلانا ضروری ہے۔

بتلیس کے ایک گاؤں بداکلی میں کئی خاندان بھینس پالتے ہیں، کیوں کہ ان سے ملنے والا مکھن، پنیر اور دودھ ہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔

جہاں شدید سردی میں پانی برف کی مانند ہوتا ہے، وہیں اس گاؤں کی نہر کا پانی قدرتی طور پر گرم ہوتا ہے۔

ہر سال سردیوں میں تقریباً 60 خاندان برف سے ڈھکی سڑکوں پر سفر طے کرکے اپنی بھینسوں کو اس نہر تک لاتے ہیں، جہاں پانی میں یہ نہا سکیں۔

گاؤں کے رہنے والوں کا ماننا ہے کہ نہر کا یہ گرم پانی ان بھینسوں کے زخم بھر دیتا ہے، جس سے یہ زیادہ دودھ دے سکتی ہیں۔

اس گاؤں میں رہنے والا ایک خاندان بھی ہر سال سردیوں میں اپنی بھینسوں کو لے کر اس نہر تک آتا ہے۔

یہ خاندان بھینسوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھوڑوں کو بھی اس نہر کنارے لاتا ہے۔

اس نہر کا پانی قدرتی طور پر گرم ہے —فوٹو/ اے پی
اس نہر کا پانی قدرتی طور پر گرم ہے —فوٹو/ اے پی
ہر سال سردیوں میں گاؤں کے لوگ گھنٹوں کا سفر طے کرکے اس گرم پانی کا لطف اٹھانے یہاں نہر تک آتے ہیں —اے پی
ہر سال سردیوں میں گاؤں کے لوگ گھنٹوں کا سفر طے کرکے اس گرم پانی کا لطف اٹھانے یہاں نہر تک آتے ہیں —اے پی
یہاں کے افراد کی کمائی کا ذریعہ ان بھینسوں سے ملنے والا دودھ، مکھن اور پنیر ہے —فوٹو/ اے پی
یہاں کے افراد کی کمائی کا ذریعہ ان بھینسوں سے ملنے والا دودھ، مکھن اور پنیر ہے —فوٹو/ اے پی
لوگ کئی گھنٹوں کا سفر طے کرکے اس نہر تک آتے —فوٹو/ اے پی
لوگ کئی گھنٹوں کا سفر طے کرکے اس نہر تک آتے —فوٹو/ اے پی
بھینسوں کو لوگ اپنے گھروں کے باہر اسطبل میں رکھتے ہیں —فوٹو/ اے پی
بھینسوں کو لوگ اپنے گھروں کے باہر اسطبل میں رکھتے ہیں —فوٹو/ اے پی
نوجوان اپنے جانوروں کو خود اس نہر میں نہلاتے ہیں —فوٹو/ اے پی
نوجوان اپنے جانوروں کو خود اس نہر میں نہلاتے ہیں —فوٹو/ اے پی
مقامی افراد کا ماننا ہے کہ سردیوں میں اس نہر کا پانی جانوروں کے لیے مفید ہے —فوٹو/ اے پی
مقامی افراد کا ماننا ہے کہ سردیوں میں اس نہر کا پانی جانوروں کے لیے مفید ہے —فوٹو/ اے پی
تقریباً 60 خاندان ہر سال اس نہر پر آتے ہیں —فوٹو/ اے پی
تقریباً 60 خاندان ہر سال اس نہر پر آتے ہیں —فوٹو/ اے پی