امریکا میں منفی 50 ڈگری کی سردی محسوس ہونے لگی

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2019

امریکا کی شمالی اور مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے منفی 50 ڈگری کی سردی محسوس ہو رہی ہے۔

امریکا کی 32 ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں رواں ہفتے کے آغاز سے لے کر اب تک 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

ریاست منی سوٹا میں پارہ منفی 33، شمالی ڈکوٹا میں منفی 34، وسکونسن میں منفی 31، شکاگو میں منفی 29، آئیوا میں منفی 27 اور ڈیٹرائٹ میں منفی 21 تک گر گیا۔

واشنگٹن میں تاہم یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 50 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے۔

برفباری اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے متاثرہ ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند ہیں، جبکہ پوسٹل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

شکاگو میں ٹرینوں کی آمدورفت بحال رکھنے کے لیے پٹریوں پر آگ لگائی گئی جبکہ شدید برفباری کے باعث اب تک 2 سو سے زائد ٹریفک حادثات پیش آچکے ہیں۔

حکام نے مزید برفباری اور درجہ حرارت میں مزید کمی سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکا میں شدید سردی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے — فوٹو: اے ہی
امریکا میں شدید سردی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے — فوٹو: اے ہی
واشنگٹن میں شدید ترین سرد موسم میں بطخیں تیررہیں ہیں — فوٹو: اے پی
واشنگٹن میں شدید ترین سرد موسم میں بطخیں تیررہیں ہیں — فوٹو: اے پی
امریکا میں  برفباری سے ںظام زندگی درہم برہم ہوگیا  ہے — فوٹو: اے پی
امریکا میں برفباری سے ںظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے — فوٹو: اے پی
واشنگٹن میں منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ میں منفی 50 ڈگری کی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں  — فوٹو: اے پی
واشنگٹن میں منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ میں منفی 50 ڈگری کی یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں — فوٹو: اے پی
واشنگٹن سمیت کئی امریکی ریاستیں ریکارڈ توڑ سردی کی لپیٹ میں ہیں  — فوٹو: اے پی
واشنگٹن سمیت کئی امریکی ریاستیں ریکارڈ توڑ سردی کی لپیٹ میں ہیں — فوٹو: اے پی
شکاگو میں جھیل مشی گن  کے کنارے برف جمی ہوئی ہے — فوٹو: اے پی
شکاگو میں جھیل مشی گن کے کنارے برف جمی ہوئی ہے — فوٹو: اے پی
شدید سردی میں مشی گن جھیل 
ایک مسحور کن منظر پیش کررہی ہے— فوٹو: اے پی
شدید سردی میں مشی گن جھیل ایک مسحور کن منظر پیش کررہی ہے— فوٹو: اے پی
امریکا کی اکثر ریاستوں میں پوسٹل سروس بھی معطل کردی گئی ہے — فوٹو:اے ایف پی
امریکا کی اکثر ریاستوں میں پوسٹل سروس بھی معطل کردی گئی ہے — فوٹو:اے ایف پی
حکام کی جانب سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں  — فوٹو: اے پی
حکام کی جانب سے شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں — فوٹو: اے پی
شکاگو میں گزشتہ 2 روز میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
شکاگو میں گزشتہ 2 روز میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں — فوٹو: اے ایف پی
آئندہ ایک روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے — فوٹو: اے پی
آئندہ ایک روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے — فوٹو: اے پی