جوہانسبرگ میں جیت کا سلسلہ تھم گیا

04 فروری 2019

پاکستان کو جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ اور پاکستان دونوں ٹیمیں قائم مقام کپتانوں کے ساتھ میدان میں اتریں اور دونوں ٹیموں کے ابتدائی بلے بازوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ڈیوڈ ملر نے برق رفتار 65 رنز بنا کر پاکستان کو189 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا جس میں وین دیرڈوسین نے 45 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے اس ہدف کے حصول کو ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کی جس میں بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 90 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے ساتھ حسین طلعت نے 55 رنز بنائے اور فخرزمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئی بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہ کرپایا اور مقررہ اوورز میں ٹیم نے 181 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دی تو سیریز بھی ان کے ہاتھ میں آگئی اور دوسری طرف پاکستان کو طویل عرصے سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے سلسلے سے ہاتھ دھونا پڑا۔

جنوبی افریقہ کے باؤلرزنے پاکستان کی 7 وکٹیں گرادیں—فوٹو:اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے پہلی وکٹ میں 58 رنز بنائے جس میں ریزا ہینڈرکس کا حصہ 28 رنز کا تھا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان نے ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو دوبارہ موقع دیا تھا—فوٹو:اے پی

وین ڈوسن نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

ڈیوڈ ملر نے پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں فاف ڈیوپلیسی کی جگہ کپتانی کررہے تھے—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے لیے عماد وسیم نے ابتدائی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

شاداب خان میچ میں اپنا جادو نہیں چلا سکے—فوٹو:اے ایف پی

جنوبی افریقہ نے بارش کے بعد جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو:اے ایف پی

شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے پی

بابراعظم نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے 4 اوورز میں 31 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے—فوٹو: اے پی

بابراعظم کے علاوہ حسین طلعت نے بھی نصف سنچری بنائی—فوٹو:اے ایف پی

حسین طلعت نے 55 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے 7 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی