شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا

11 فروری 2019
شردھا کپور اے بی سی ڈی تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—فوٹو: ٹاپ رینکنگ
شردھا کپور اے بی سی ڈی تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں—فوٹو: ٹاپ رینکنگ

بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی اسپورٹس اور ایکشن فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ شردھا کپور نے بوائے فرینڈ روہن شریستھا کو اداکار فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کا بھی کام کرنے سے روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ شردھا کپور کے روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل اداکار فرحان اختر سے تعلقات تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان 2018 کی پہلی سہ ماہی تک گہرے تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اگرچہ دونوں نے کبھی بھی شادی کی بات نہیں کی تھی، تاہم بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں ممکنہ طور پر شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر رواں برس اپریل میں شادی کریں گے؟

تاہم اچانک ہی فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

ماضی میں فرحان اور شردھا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ماضی میں فرحان اور شردھا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

دونوں میں علیحدگی کے بعد جہاں شردھا کپور نے اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے تعلقات بڑھائے، وہیں فرحان اختر نے بھی گلوکار شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔

اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

اب فرحان اختر اور گلوکارہ شبانی ڈنڈیکر کو ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اب فرحان اختر اور گلوکارہ شبانی ڈنڈیکر کو ساتھ دیکھا جا رہا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کے کام کرنے سے روک دیا ہے۔

بولی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خبر رساں ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔

فرحان اختر سے اختلافات کے بعد شردھا نے روہن شریستھا کے ساتھ تعلقات استوار کیے—فوٹو: تائمز آف انڈیا
فرحان اختر سے اختلافات کے بعد شردھا نے روہن شریستھا کے ساتھ تعلقات استوار کیے—فوٹو: تائمز آف انڈیا

رپورٹ کے مطابق اطلاعات تھیں کہ شردھا کپور کے نئے بوائے فرینڈ کا اداکارہ کے پرانے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ فیچرز منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ تھا، تاہم اداکارہ نے انہیں ایسے کام کرنے سے منع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ولن کی بیٹی شردھا کپور بار بی ڈول کترینہ کے لیے خطرہ بن گئی

خیال رہے کہ شردھا کپور اس وقت ورون دھون کے ساتھ آنے والی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ سمیت ایک اسپورٹس اور ایکشن فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب فرحان اختر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ بائیوگرافی فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی انہیں گلوکارہ شبانی ڈنڈیکر کے ساتھ بھی دیکھا جا رہا ہے۔

شردھا کپور جلد ہی اے بی سی ڈی تھری میں نظر آئیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
شردھا کپور جلد ہی اے بی سی ڈی تھری میں نظر آئیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Khan Feb 12, 2019 10:46am
Good news