اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے مالیاتی نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر خالص منافع میں 32 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ اس کا اہم پی ٹی سی ایل 11 فیصد تک گر گیا۔

کمپنی کی جانب سے 31 دسمبر 2018 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج میں بتایا گیا کہ 2018 میں ٹیکس کے بعد گروپ کا مجموعی منافع 5 ارب 70 کروڑ روپے رہا جو گزشتہ برس کے 4 ارب 32 کروڑ روپے سے 32 فیصد زیادہ ہے۔

دوسری جانب فیول اور پاور کی قیمتوں میں اضافہ، سبسکرائبر کے حصول کی اضافی رقم اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سیٹلائٹ/نیٹ ورک کی دیکھ بھال کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے غیر متحرک آپریٹنگ منافع میں 9 فیصد تک کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی سی ایل کی نجکاری معاہدے میں ’سنگین گھپلے‘ کا انکشاف

انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی/ گرے ٹریفک میں اضافے کو مقامی اور بین الاقوامی وائس میں کمی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ سبسکرائبر کی سیلولر سروسز میں منتقلی کی وجہ سے وائس ٹریفک حجم میں کمی ہوئی۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو آگاہ کیا گیا کہ گروپ کی تمام کمپنیز کی جانب سے مثبت شراکت سے 2018 کے لیے پی ٹی سی ایل گروپ کے ریونیو میں 8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 117 ارب 2 کروڑ سے بڑھ کر 126 ارب 20 کروڑ روپے تک رہا۔

پی ٹی سی ایل کے سی ای او ڈاکٹر ڈینیل رٹز کا کہنا تھا کہ یوفون کی سیلز میں 13 فیصد اور یو بینک میں 64 فیصد اضافے کے ساتھ چوتھی سہہ ماہی میں گروپ کا ریونیو 13 فیصد تک بڑھا۔

ایک مضبوط بنیاد پر کمپنی کا آپریٹنگ منافع گزشتہ برس کے 3 ارب 1 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2018 تک 198 فیصد اضافے سے 8 ارب 99 کروڑ روپے ہوگیا۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل کے اہم فکسڈ براڈبینڈ سروسز کے ریونیو میں 2017 کے دوران 6.5 فیصد اضافہ ہوا، ڈینیل رٹز نے دعویٰ کیا کہ کارپوریٹ کاروبار مسلسل کارکردگی دکھا رہا اور اس نے 13 فیصد کی اچھی ترقی کی۔

یہ بھی پڑھیں: خسارے کے شکار ادارے 5 ماہ میں ایک سو 15 ارب روپے قرض لے چکے

انہوں نے بتایا کہ ایو صارفین کی چارجی/ایل ٹی ای میں منتقلی کے مثبت نتائج سامنے آئے اور ریونیو کی ترقی ڈبل ہندسوں میں داخل ہوئی، تاہم گزشہ برس کے مقابلے میں سبسکرائبر کے حصول کی رقم میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بریفنگ کے دوران سی ای او نے یکم مارچ کو اپنے 3 سالہ کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے پرذاتی وجوہات کی بنا پر پی ٹی ایس چھوڑنے کا اعلان کیا۔

جس کے بعد بورڈ نے اپنے اجلاس میں یوفون کے موجودہ سی ای او راشد خان کو پی ٹی سی ایل کے سربراہ کے طور پر تقرر کیا، جو 2 مارچ سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔


یہ خبر 13 فروری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں