یوٹیوب واچ اور سرچ ہسٹری صاف کرنا سیکھیں

14 فروری 2019
گوگل آپ کے بارے میں ممکنہ طور پر آپ سے زیادہ ہی جانتا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
گوگل آپ کے بارے میں ممکنہ طور پر آپ سے زیادہ ہی جانتا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل آپ کے بارے میں ممکنہ طور پر آپ سے زیادہ ہی جانتا ہے۔

یوٹیوب پر ہر سرچ جو آپ کرتے ہیں چاہے وہ شرمندہ کردینے والی ہی کیوں نہ ہو اور لوگ انہیں راز میں رکھنا زیادہ پسند کریں گے، وہ بھی گوگل کے پاس ریکارڈ ہوتی ہے۔

ذرا سوچیں کہ اگر کسی کے ہاتھ آپ کی واچ اور سرچ ہسٹری لگ جائے تو پرائیویسی کس حد تک متاثر ہوسکتی ہے؟

اس سے بچنے کا آسان طریقہ یوٹیوب پرائیویسی سیٹنگز کے بارے میں آگاہی ہے۔

ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ، آئی فون یا ٹیبلیٹ جہاں بھی یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں، وہاں سرچ اور واچ ہسٹری صاف کرنے کا طریقہ موجود ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر ہسٹری کلیئر کرنا

سب سے پہلے یوٹیوب کی ویب سائٹ اوپن کریں اور اپنے اکاﺅنٹ پر سائن ان ہوکر بائیں جانب موجود ہسٹری کے آپشن پر کلک کریں۔ دائیں جانب آپ کو واچ ہسٹری، سرچ ہسٹری، کمنٹس، کمیونٹی اور لائیو چیٹ کے آپشن نظر آئیں گئے، جن کے نیچے کلیئر آل واچ ہسٹری، پوز واچ ہسٹری اور منیج آل ایکٹیویٹی کے آپشنز موجود ہوں گے۔

آپ چاہے تو ایک، ایک کرکے ویڈیوز کو واچ ہسٹری سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں یا ایک کلک پر پوری ہسٹری صاف کرسکتے ہیں۔

اسی طرح سرچ ہسٹری کے آپشن پر ٹک لگانے پر آپ کے سامنے پوری سرچ ہسٹری آجائے گی جس کے نیچے کلیئر آل سرچ ہسٹری پر کلک کرکے آپ اسے صاف کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر واچ اور سرچ ہسٹری صاف کریں۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا آئی فون پر یوٹیوب ایپ اوپن کریں اور وہاں نیچے لائبریری کے آپشن کو کلک کرکے ہسٹری کو سلیکٹ کریں۔

وہاں آپ اپنی تمام واچ ویڈیو دیکھ سکیں گے اور دائیں جانب تھری ڈاٹ آئیکون پر کلک کرکے ریموو فرام سرچ ہسٹری سلیکٹ کرکے اسے ڈصاف کرسکتے ہیں۔

آئی او ایس صارفین ویڈیو پر لیفٹ سوائپ کرکے ریموو پر کلک کریں۔

اسی طرح سرچ بار اوپن کرکے سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کی جاسکتی ہے، جس کے لیے ایک، ایک کرکے اپنی سرچ ہسٹری کے دائیں جانب موجود x کے آپشن پر کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں