سعودی ولی عہد آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

15 فروری 2019
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ہفتے دورہ پاکستان پر آئیں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ہفتے دورہ پاکستان پر آئیں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ ایشیا کے دورے کے حصے کا تسلسل ہوگا، جہاں سعودی شہزادے کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری پیکج پر دستخط کا امکان ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد جمعرات اور جمعے (21 اور 22 فروری) کو دورہ کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ اور نائب پریمیئر ہین ژینگ سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: محمد بن سلمان کا دورہ، عرب دوست پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟

وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ دورہ 'چین-سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے' اور چین کے 'بیلٹ اینڈ روڈ' اقتصادی اور تجارتی سفارتکاری کے انیشی ایٹو کو 'مزید تقویت' دے گا۔

واضح رہے کہ یہ دورہ دنیا کے بڑے خام تیل کے برآمد کنددہ کی جانب سے اپنے تیل کے طویل مدتی خریداروں کو یقینی بنانے کے لیے دنیا بھر میں ریفائنری اور پیٹروکیمیکلز منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جارہا۔

سعودی ولی عہد ایشیا کے دورے کے دوران پاکستان، بھارت، ملائیشیا اور انڈونیشنا بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے متوقع

محمد بن سلمان رواں ہفتے اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں کا امکان ہے، جس میں گوادر میں 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گوادر اربوں ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کی کلیکشن کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اہم مقصد کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

چین کی طرف سے شروع کی گئے اس انیشی ایٹو میں کئی ملکوں میں شروع کیے گئے 60 ارب ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں