سعودی ولی عہد کیلئے گولڈ پلیٹڈ گن اور پینسل سے بنے پوٹریٹ کا تحفہ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے — فائل فوٹو/ سی بی ایس نیوز
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے — فائل فوٹو/ سی بی ایس نیوز

اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران انہیں گولڈ پلیٹڈ گن اور پینسل سے بنے پوٹریٹ کا تحفہ پیش کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر عرب میڈیا نے کیا لکھا؟

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد کو ان کا پینسل سے بنا ہوا پوٹریٹ پیش کریں گے۔

ولی عہد کے لیے خصوصی طور پر بنوائی گئی گولڈ پلیٹڈ گن — فوٹو: نادر گرامانی
ولی عہد کے لیے خصوصی طور پر بنوائی گئی گولڈ پلیٹڈ گن — فوٹو: نادر گرامانی

یہ پوٹریٹ معروف مصور وقاص شائق نے پینسل کی مدد سے تیار کیا ہے۔

اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ خصوصی طور پر تیار کروائی گئی گولڈ پلیٹڈ گن بھی سعودی ولی عہد کو تحفے میں پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے مرحلے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بڑی رقم ہے، سعودی ولی عہد

خیال رہے کہ 11 رکنی پارلیمانی وفد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرے گا، جس کی سربراہی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

ولی عہد محمد بن سلمان کا پینسل سے بنا ہوا پوٹریٹ — فوٹو: نادر گرامانی
ولی عہد محمد بن سلمان کا پینسل سے بنا ہوا پوٹریٹ — فوٹو: نادر گرامانی

پارلیمانی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، عامر ڈوگر، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمٰن اور فاٹا سے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب اورکزئی بھی شامل ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں