نیزہ بازی میں تاریخ رقم

30 مارچ 2019

پاکستان نے نیزہ بازی میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

خانیوال کے علاقے تلمبہ میں سلطانیہ اعوان کلب کی جانب سے ٹینٹ پیگنگ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل گھڑ سوار سلطان بہادر عزیز کی سربراہی میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 عالمی ریکارڈ قائم کیے۔

سلطانیہ اعوان کلب کی انتظامیہ نے ان ریکارڈز کی ویڈیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی ہیں جو ان کا جائزہ لے کر پاکستان کے عالمی ریکارڈز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

120 گھڑ سواروں نے 2 منٹ 40 سیکنڈ میں 90 نشانے لگائے — فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد 70 کلے ساتھ لے جا کر کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا جو اس سے پہلے دنیا میں کبھی نہیں ہوا — فوٹو: اے ایف پی

گھڑ سواروں نے 166 سیکنڈز میں 120 گھوڑوں کو فنشنگ لائن تک پہنچا کر دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا — فوٹو: اے ایف پی

قدیم ثقافتی کھیل دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد جمع ہوئی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی گھڑ سواروں کی جانب سے تیسرا ریکارڈ بیک وقت 24 گھوڑے ٹریک پر دوڑا کر بنایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

اس کے علاوہ بیک وقت 6 ٹیموں نے ایک ساتھ دوڑ کر چوتھا ریکارڈ اپنے نام کیا — فوٹو: اے ایف پی

اس ریکارڈ کو کامیاب بنانے میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا جو خود ایک ریکارڈ بن گیا — فوٹو: اے ایف پی

چھٹا اور آخری ریکارڈ سنگل لائن میں 6 ٹیموں نے ایک ساتھ دوڑ کر بنایا — فوٹو: اے ایف پی