جسٹن بیبر نے بیوی کو حاملہ بتاکر لوگوں کو بے وقوف بنادیا

02 اپريل 2019
گلوکار نے مداحوں کو بے وقوف بنانے کا اعتراف بھی کیا—فائل فوٹو: کمپلیکس
گلوکار نے مداحوں کو بے وقوف بنانے کا اعتراف بھی کیا—فائل فوٹو: کمپلیکس

کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ برس نومبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی اداکارہ و ماڈل 21 سالہ ہیلی بالڈ وین سے خفیہ شادی کرلی۔

انہوں نے یہ اعتراف شادی کرنے کے 2 ماہ بعد کیا تھا۔

دونوں کی جانب سے شادی کیے جانے سے قبل ہی ان خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ کم عمر ہونے کے باوجود جلد سے جلد والد بننے کے خواہاں ہیں۔

تاہم شادی 150 دن ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے سے تنگ آگئے اور جلد دونوں میں طلاق ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا شادی کے 150 دن بعد ہی طلاق کا فیصلہ؟

تاہم تاحال دونوں کی شادی ختم ہونےسے مزید کوئی خبریں سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی ان میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

لیکن گذشتہ روز جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کو حاملہ بتا کر سب کو بے وقوف بنایا، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں کےتعلقات اچھے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کو والدین بننے کی جلدی

جسٹن بیبر نے یکم اپریل کو اپنے مداحوں کے ساتھ ’اپریل فول‘ مناتے ہوئے اپنی اہلیہ کو حاملہ بتایا اور ان کی چیک اپ کی جعلی تصاویر شیئر کرنے سمیت ان کا نقلی الٹرا ساؤنڈ بھی شیئر کیا۔

الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کرنے پر گلوکار کی اہلیہ نے بھی کمنٹ کیا اور اسے مزاحیہ قرار دیا—اسکرین شاٹ
الٹرا ساؤنڈ کی تصویر شیئر کرنے پر گلوکار کی اہلیہ نے بھی کمنٹ کیا اور اسے مزاحیہ قرار دیا—اسکرین شاٹ

جسٹن بیبر نے ابتدائی طور پر کیپشن لکھے بغیر انسٹاگرام پر الٹراساؤنڈ شیئر کیا جس سے ان کے مداحوں نے اندازہ لگایا کیا کہ وہ والد بننے والے ہیں۔

اداکار کی جانب سے الٹراساؤنڈ شیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی، تاہم کچھ مداحوں نے اسے اپریل فول بھی قرار دیا۔

View this post on Instagram

If U thought it was April fools

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on

بعض مداحوں کی جانب سے الٹرا ساؤنڈ کو اپریل فول قرار دیے جانے کے بعد جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ ہیلی بالڈ وین کی تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں میڈیکل اسٹاف چیک کرتے ہوئے دکھائی دیا۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے جسٹن بیبر نے واضح کیا کہ اگر آپ اسے اپریل فول سمجھ رہے ہیں تو آپ غلط ہیں۔

View this post on Instagram

Wait omg is that a,,, APRIL FOOLS

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber) on

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ہیلی بالڈ وین کے پیٹ کو چیک کر رہی ہیں جب کہ مزید ایک شخص ان کے قریب بستر پر موجود ہے۔

لوگوں نے ہیلی بالڈ وین کی میڈیکل اسٹاف کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر پر بھی کمنٹس کیے اور جوڑے کو مبارک باد پیش کی، تاہم وہاں بھی کچھ مداحوں نے اس اپریل فول ہی قرار دیا۔

دونوں نے جولائی 2018 میں اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا—فائل فوٹو: وینٹی فیئر
دونوں نے جولائی 2018 میں اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا—فائل فوٹو: وینٹی فیئر

آخر میں جسٹن بیبر نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے الٹراساؤنڈ میں فوٹوشاپ کے ذریعے کتے کا بچہ شامل کرکے مداحوں پر واضح کیا کہ وہ ان کے ساتھ اپریل فول ہی منا رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جسٹن بیبر کی جانب سے شیئر کی گئی الٹراساؤنڈ کی تصویر پر ان کی اہلیہ و ماڈل ہیلی بالڈ وین نے بھی کمنٹ کیا اور اسے مزاحیہ قرار دیا، تاہم اس کے باوجود سیکڑوں مداح جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے رہے۔

دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی—فائل فوٹو: یو ایس میگزین
دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی—فائل فوٹو: یو ایس میگزین

تبصرے (0) بند ہیں