یو ایس بی کو اچانک کمپیوٹر سے نکالنے پر کیا ہوتا ہے؟

09 اپريل 2019
یہ مشورہ کیوں دیا جاتا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ مشورہ کیوں دیا جاتا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

آج کل کون ہوگا جو کمپیوٹر میں یو ایس بی ڈرائیو کا استعمال نہ کرتا ہو کیونکہ اس سے ڈیٹا کو یہاں سے وہاں منتقل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جب یو ایس بی ڈرائیو کو کمپیوٹر سے منسلک کرتے ہیں تو اس کو نکالنے سے پہلے آپریٹنگ سسٹم محفوظ طریقے سے نکالنے کا مشورہ کیوں دیتا ہے جبکہ اسے کسی بھی وقت کھینچا جاسکتا ہے؟

درحقیقت بیشتر افراد تو ایسا ہی کرتے ہیں یعنی جب دل کرتا ہے یو ایس بی کو پورٹ سے باہر نکال لیتے ہیں اور safely eject your disk before removing it کے مشورے پر غور تک نہیں کرتے۔

مگر ایسا ضرور کرنا چاہئے، درحقیقت چند اضافی سیکنڈ سے اگر آپ محفوظ طریقے سے یو ایس بی کو نکال سکتے ہیں تو ایس اکریں کیونکہ اس سے ڈیٹا اور سافٹ وئیر کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

عام طور پر کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم کچھ اس طرح پروگرام ہوتے ہیں کہ وہ یو ایس بی اسٹک جیسی ڈرائیوز کے ساتھ کچھ ایسا سلوک کرتا ہے جیسے وہ ہمیشہ لگی رہے گی اور توقع کرتا ہے کہ اس کی فائل تک رسائی ہمیشہ رہے گی اور اس کے نتیجے میں کسی فلیش ڈرائیو سے انٹرایکٹ بدل جاتا ہے۔

یعنی اگر کمپیوٹر کا کوئی پروگرام کسی فائل کو ریڈ (read) کرتا ہے مگر ڈرائیو میں کسی قسم کی معلومات محفوظ نہیں کرتا تو اچانک یوایس بی اسٹک نکال لینا مسائل کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس سے کمپیوٹر الجھن کا شکار ہوسکتا ہے، ڈیٹا غائب ہوسکتا ہے، فائل سسٹم کرپٹ، پروگرام کریش یا کمپیوٹر ہینگ ہوسکتا ہے جسے دوبارہ ری اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دوسری جانب اگر آپ آپ یو ایس بی ڈرائیو پر کچھ منتقل کرتے ہیں مگر محفوظ طریقے سے ڈرائیو نہیں نکالتے تو وہ ڈیٹا کرپٹ ہوسکتا ہے کیونکہ کمپیوٹر سسٹم اس وقت تک ان فائلز کو رائٹ نہیں کرتے جب تک وہ کئی فائلز نہ ہو، ایک فائل کی صورت میں ڈسک کو نکالنے کا عمل وہ ذریعہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ اب رائٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

اگر آپ فلیش ڈرائیو کو کسیوارننگ کے بغیر اچانک نکال لیں گے تو زیادہ امکان ہے کہ کمپیوٹر کو ڈرائیو میں رائٹنگ ختم کرنے کا وقت ہی نہیں ملے گا۔

سیفلی ریموو ہارڈوئیر کمانڈ پر کمپویٹر تمام ایکٹو رائٹس کو ڈسک سے خارج کردیتا ہے، وہ تمام پروگرامز کو خبردار کرتا ہے کہ ڈسک اب جانے والی ہے اور مناسب اقدام کیا جائے۔

اسی طرح وہ صارف کو اس وقت آگاہ کرتا ہے جب پروگرامز اقدام کرنے میں ناکام ہوں اور فائلز کو اوپن کیے بیٹھے ہوں۔

یقیناً اب حالات بہتر ہورہے ہیں اور ونڈوز میں تو آپٹمائز فار کوئیک ریموول فیچر موجود ہے جو فائلز کو تیزی سے رائٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مگر پھر بھی یقین سے کہنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر فلیش ڈرائیو کا کام مکمل کرچکا ہے یا نہیں اور اچانک نکال لینا ایک جوا ثابت ہوسکتا ہے۔

تو آئندہ یو ایس بی کو فوری نکالنے کی بجائے محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے 30 سیکنڈ کا انتظار کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Aqsa Qamar Apr 10, 2019 06:44am
Good Info