خالصہ جنم دن، بیساکھی میلہ کی رونقیں

14 اپريل 2019

سکھ برادری کا مذہبی تہوار 'بیساکھی' حسن ابدال میں شروع ہوگیا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب جمع ہوگئے ہیں۔

بیساکھی کے موقع پر مقدس رسم کے طور پر ہر یاتری اپنا ہاتھ پنجے کے نشان پر رکھتا ہے ۔

اس میلے کو بیساکھی کے علاوہ وساکھی بھی کہا جاتا ہے اور سکھ برادری کو خالصہ بھی کہتے ہیں اور ان کا یہ تہوار ان کے شمسی سال کی شروعات میں منایا جاتا ہے۔

انڈیا سے تقریباً 2 ہزار 200 سکھ اس تہوار میں شریک ہونے کے لیے پاکستان پہنچے جبکہ امریکا، کینیڈا، ملائشیا، سے بھی سکھوں کی کثیر تعداد اس تہوار کے لیے ہر سال پاکستان پہنچتی ہے۔

یہ تہوار ہر سال چودہ اپریل کو منایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

گرودوارہ پنجہ صاحب کے مقدس تالاب میں عقیدت مند غسل کرتے ہیں—فوٹو: اے پی

بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا اور پرانا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے—فوٹو: اے پی

سکھ مذہب کے لوگ بیساکھی کے دن گردواروں میں جمع ہو کر مذہبی عبادت کرتے ہیں، اس دن پیلے رنگ کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے—فوٹو: اے پی

بیسا کھی کے تہوار حوالے سے پنجاب بھر کے شہروں میں میلے منائے جاتے ہیں اور ہر کوئی اپنی عقیدت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتا ہے۔—فوٹو: اے پی

سکھ اس تہوار کے حوالہ سے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے ہر سال ہندوستان اور دُنیا بھر سے پاکستان آتے ہیں اور اس سال بھی سکھ مذہب کی تین چار سویں خالصہ جنم دن (بیساکھی) کی تقریبات میں شرکت کےلۓ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں موجود ہیں—فوٹو: اے پی

اس موقع پر غسل کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بعض بچے غسل کے بعد دھوپ میں بیٹھتے ہیں۔—فوٹو: اے ایف پی

بیساکھی کا تہوار سکھوں کے لیے مذہبی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دن ان کے دسویں گرو (گروگوبند سنگھ) نے پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کے تصّور کو ختم کیا تھا۔ —فوٹو: اے ایف پی

بیساکھی کا تہوار سکھوں کے لیے مذہبی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دن ان کے دسویں گرو (گروگوبند سنگھ) نے پانچ پیاروں کا امتحان لے کر سکھ مذہب میں ذات پات کے تصّور کو ختم کیا تھا—فوٹو: اے پی

پنجاب کے کسان بیساکھی کو بطور تہوار مناتے ہیں کیونکہ اس وقت بہار اپنے عروج سے اختتام کی طرف بڑھتی ہے، پھول اپنی خوشبو بکھیر رہے ہوتے ہیں اور آم کے درختوں پر بُور اور کلیوں کی بہتات ہوتی ہے—فوٹو: اے پی