واٹر فلٹر کو کتنی مدت بعد بدل دینا چاہیے؟

16 اپريل 2019
اکثر لوگ اس کا فیصلہ نہیں کرپاتے — شٹر اسٹاک فوٹو
اکثر لوگ اس کا فیصلہ نہیں کرپاتے — شٹر اسٹاک فوٹو

گھر میں متعدد چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کو جب بدلنا ہوتا ہے تو فوری معلوم ہوجاتا ہے جیسے لائٹ بلب بند ہوجاتا ہے یا پلیٹیں دھلنے کے بعد بھی صاف نہیں ہوتیں۔

مگر اکثر گھروں میں لگے واٹر فلٹر کے بارے میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ اسے کب بدل دینا چاہئے۔

درحقیقت بیشتر افراد جب تک فلٹر سے گزر کر نلکے میں پانی آتا رہتا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ واٹر فلٹر درست کام کررہا ہے۔

تو سوال یہ ہے کہ واٹر فلٹر کو کب بدل دینا چاہئے ؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر 3 سے 6 ماہ میں واٹر فلٹر کو بدل لینا معمول بنانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق ہر گھر کی ضروریات اور پانی کے ذرائع مختلف ہوسکتے ہیں تو کسی مخصوص مدت کا تعین کافی مشکل ہوتا ہے بلکہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس طرح کا فلٹر استعمال کرتے ہیں اور جو پانی فلٹر ہوتا ہے اس کا معیار کیا ہے اور آپ کتنا پانی استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ کے گھر میں اپنے کنویں کا ایسا پانی آتا ہے جس میں آئرن یا مٹی زیادہ آتی ہے تو بہتر ہے کہ ہر 3 ماہ بعد ہی فلٹر کو بدل دیں۔

اسی طرح سرکاری ادارے سے پانی آتا ہے تو ہر 6 ماہ بعد فلٹر بدل دینا ٹھیک ہوتا ہے۔

ویسے فلٹر بدلنے کے وقت کی ایک بڑی علامت وہ ہوتی ہے جب گھر میں پانی کے دباﺅ میں نمایاں کمی آنے لگتی ہے جبکہ پانی کے ذائقے یا بو میں تبدیلی بھی اس بات کا عندیہ ہے کہ اب فلٹر بدل دینا چاہیے۔

جب فلٹر میں مٹی زیادہ بھر جاتی ہے تو پانی کا بہاﺅ رکتا ہے اور ایسا ہونے پر کنویں کے پمپ سسٹم پر بھی دباﺅ بڑھتا ہے۔

واٹر فلٹر کو بدلنے میں غفلت کے نتیجے میں سسٹم کی مہنگی مرمت اور ناقص پانی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں