کیا کرینہ اور سیف کے بیٹے پر بھی فلم بن رہی ہے؟

18 اپريل 2019
مدھر بھنڈارکر اس سے قبل کرینہ کپور کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
مدھر بھنڈارکر اس سے قبل کرینہ کپور کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے پورے کیریئر میں جتنی مقبولیت حاصل نہیں کی، اس سے زیادہ مقبولیت ان دونوں کے بیٹے تیمور علی خان نے اپنی پیدائش کے بعد سے حاصل کرلی۔

تیمور علی خان کی پیدائش 2016 میں ہوئی، جس کے بعد سے بھارتی میڈیا اس بچے کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کا دیوانہ ہوگیا۔

اور چند ہفتوں سے ایسی افواہیں بھی سامنے آرہی تھی کہ اب تیمور علی خان پر ایک فلم بھی بننے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور پر نامور بولی وڈ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر فلم بنانے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’بس کرو بچہ اندھا ہوجائے گا‘

ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہدایت کار سمیت تیمور کے والدین کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جبکہ کچھ نے یہ بھی سوال اٹھایا تھا کہ 2 سال کے بچے کی زندگی پر کسی فلم بنائی جاسکتی ہے۔

کرینہ کپور خان اور سیف علی خان دونوں نے ہی اس متعلق کوئی بیان نہیں دیا تاہم اب خود مدھر بھنڈارکر نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہدایت کار نے ان خبروں کو بےبنیاد ٹہھراتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ تیمور علی خان پر فلم نہیں بنا رہے۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں تھی جب گزشتہ سال مدھر بھنڈارکر کی پروڈکشن کمپنی نے تیمور نام کی فلم بنانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے تھے، جس کے بعد ایسی افواہیں سامنے آئیں کہ وہ تیمور علی خان پر فلم بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کے بیٹے کی مقبولیت والد اور ماں سے بھی زیادہ

تاہم ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ان کی پروڈکشن کمپنی اس قسم کے ٹائلٹس کے کاپی رائٹس حاصل کرتی رہتی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ وہ تیمور علی خان پر فلم بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، جس کے بعد 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

💞💞💞

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

ان دونوں اداکاروں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھا تھا، جس کے بعد سے یہ بچہ بھارتی میڈیا کی خبروں میں چھایا ہوا ہے۔

حیران کن بات تو یہ ہے کہ کیمرا مینز کو تیمور کی تصاویر کھینچنے اور ویڈیوز بنانے کے پیسے بھی ملتے ہیں اور تمام اسٹار کڈز میں سب سے زیادہ مہنگی تصاویر تیمور کی ہی بکتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں