نیسلے پاکستان میں ملازمین کی تعداد میں 8 فیصد کمی

18 اپريل 2019
ملازمتوں میں کمی نیسلے کی تنظیم نو کا حصہ ہے — فوٹو: ڈان
ملازمتوں میں کمی نیسلے کی تنظیم نو کا حصہ ہے — فوٹو: ڈان

نیسلے پاکستان کی مصنوعات کو 18 سال کی کم ترین فروخت کی شرح کا سامنا کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال کے آغاز سے اب تک 8 فیصد ملازمین کو برطرف کیا ہے۔

کورپوریٹ افیئرز کے سربراہ وقار احمد شیخ نے بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں لسٹڈ کمپنی جس کے 59 فیصد حصص سوئس ادارے کے پاس ہیں، میں 4200 ملازمین کام کر رہے ہیں جو گزشتہ سال کے آغاز میں 4565 تھے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی بلندی اور پیسے کی بے قدری، کس کس پر پڑی بھاری؟

رپورٹ کے مطابق ملازمتوں میں کمی نیسلے کی تنظیم نو کا حصہ ہے جو اس کے سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع میں اضافے کے دباؤ کی وجہ سے سامنے آرہا ہے۔

بلوم برگ نے واضح کیا کہ سوئٹزرلینڈ کی کمپنی 7 سالہ سست شرح نمو کا شکار ہے جس کی وجہ صحت کے حوالے سے باشعور صارفین کا بڑے برانڈ کو چھوڑ کر چھوٹے برانڈز کو ترجیح دینا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی ریاستوں میں ملازمین کیلئے مشکل گھڑی

پاکستان میں صورتحال مزید بدتر ہے کیونکہ مقامی سطح پر کمپنی کے حریف کئی ہیں جس کے ساتھ ساتھ ملک میں روپے کی قدر میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔

مجموعی طور پر نیسلے کی کل ملازمتوں میں گزشتہ سال کے 3 لاکھ 23 ہزار سے کم ہوکر 3 لاکھ 8 ہزار ہوگئی ہے اور کمپنی کو امید ہے کہ

تبصرے (0) بند ہیں