پنجاب میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا دعویٰ

19 اپريل 2019
نئے ذخائر سے یومیہ 372بیرل تیل ملنے کی توقع ہے— فائل فوٹو: اے پی
نئے ذخائر سے یومیہ 372بیرل تیل ملنے کی توقع ہے— فائل فوٹو: اے پی

حکومت نے پنجاب میں تیل کی دوسری بڑی دریافت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجر خان کے قریب تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گوجر خان کے غوری بلاک کے ڈھاریاں ون کے معدنی کنویں سے تیل دریافت ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے اور یہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے، دريافت گوجرخان کے قریب ڈھاریاں۔1 کے مقام پر کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے تیل کے بڑے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کی صورت میں ایک قسم کا جیک پاٹ (انعام) ملنے والا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا امکان

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہمیں کمپنیز کی جانب سے ملنے والے اشارے اگر قابلِ عمل ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے سمندر میں ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوسکتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان ایک یکسر مختلف درجے میں ہوگا۔

اور نہ ہی اس حوالے سے ایگزون موبل اور تیل دریافت کرنے والی بین الاقوامی کمپنی ای این آئی کی جانب سے اب تک کوئی باقاعدہ بیان سامنے آیا ہےجو جنوری سے تیل کی تلاش کے لیے کیکڑا-1 علاقے میں 230 کلومیٹر تک انتہائی گہری کھدائی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ایگزون موبل تقریباً ایک دہائی بعد گزشتہ برس ہونے والے اُس سروے کے بعد پاکستان مں واپس آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سمندر میں تیل کا بہت بڑا ذخیرہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں