رمضان المبارک کے دوران پشاور کے بازاروں میں مشہور اور سستے دیسی مشروب سوڈا واٹر کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

شہری افطار کے بعد بازاروں میں قائم اسٹالز پر سوڈا واٹر پینے پہنچتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اس مشروب ناصرف گرمی کا بہترین توڑ ہے، بلکہ افطار کے بعد بھاری پن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

لذیذ سوڈا واٹر کی دکانوں پر رات گئے لوگوں کا رش دکھائی دیتا ہے جسے پی کر وہ تازگی محسوس کرتے ہیں۔

طبی ماہرین رمضان میں روزے کے بعد پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے شہری اس مشروب کے ذریعے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں