ملک بھر میں 'یوم القدس' کی ریلیاں اور مظاہرے

31 مئ 2019

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج جمعۃ الوداع کے موقع پر 'یوم القدس' منایا گیا۔

یوم القدس منانے کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہے۔

یوم القدس کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، سیمنارز اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔

کراچی میں ہونے والی القدس کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو افسوسناک قرار دیا۔

یوم القدس کے سلسلے میں مرکزی 'تحریک آزادی القدس' ریلی سی بریز پلازہ سے تبت سینٹر تک نکالی گئی۔

دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی بیت المقدس کی آزادی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
لاہور میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں ریلی کے دوران خواتین اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگا رہی ہیں — فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں ریلی کے دوران خواتین اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگا رہی ہیں — فوٹو: اے پی
کراچی میں ریلی کے دوران خواتین نے فلسطین کا طویل جھنڈا اٹھا رکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں ریلی کے دوران خواتین نے فلسطین کا طویل جھنڈا اٹھا رکھا ہے — فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں نکالی گئی ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
لاہور میں نکالی گئی ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں شدید گرمی کے باعث رضا کار ریلی میں شریک خواتین پر پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
اسلام آباد میں شدید گرمی کے باعث رضا کار ریلی میں شریک خواتین پر پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
کراچی میں خواتین ریلی کے دوران ہاتھ اٹھا کر اسرائیل مخالف نعرے لگا رہی ہیں — فوٹو: رائٹرز
کراچی میں خواتین ریلی کے دوران ہاتھ اٹھا کر اسرائیل مخالف نعرے لگا رہی ہیں — فوٹو: رائٹرز