او آئی سی کے 14ویں سربراہی اجلاس کی جھلکیاں

اپ ڈیٹ 01 جون 2019

سعودی عرب کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کا 14 واں اجلاس مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ المکرمہ میں منعقد ہوا جس میں ایران اور ترکی کے سربراہان کے علاوہ تمام مسلمان ریاستوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

57 ممالک پر مشتمل اس تنظیم کے اجلاس میں فلسطین کو مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

اسلامی سربراہی اجلاس میں ان ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، جنہوں نے اپنے سفارتی مشن یروشلم میں کھولے کیوں کہ فلسطینی عوام مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت سمجھتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مقصد او آئی سی کے امور کا بنیادی ستون ہے اور یہ اس وقت تک ہماری توجہ کا مرکز رہے گا جب تک فلسطینی عوام کو عالمی قراردادوں کے مطابق ان کے تمام جائز حقوق حاصل نہیں ہوجاتے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اسلامی دنیا کو خاص طور پر توہینِ رسالت کے معاملے پر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

انہوں کہا کہ مسلم دنیا کو بہترین تعلیم اور یونیورسٹیز پر مزید توجہ دینی ہوگی، یہ شعبہ جس میں مسلم دنیا پیچھے ہے، مجھے خوف ہے کہ مسلم دنیا ایک مرتبہ پھر پیچھے نہ رہ جائے۔

او آئی سی اجلاس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندے موجود تھے—تصویر:ٹوئٹر
او آئی سی اجلاس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندے موجود تھے—تصویر:ٹوئٹر
خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مہمانوں کا استقبال کیا — تصویر: او آئی سی ٹوئٹر
خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مہمانوں کا استقبال کیا — تصویر: او آئی سی ٹوئٹر
اجلاس میں ترکی اور ایران کے سربراہانِ مملکت موجود نہیں تھے—تصویر:ٹوئٹر
اجلاس میں ترکی اور ایران کے سربراہانِ مملکت موجود نہیں تھے—تصویر:ٹوئٹر
محمد بن سلمان افغان صدر اشرف غنی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے — تصویر: اے ایف پی
محمد بن سلمان افغان صدر اشرف غنی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے — تصویر: اے ایف پی
وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب کیا — تصویر:اے ایف پی
وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں خطاب کیا — تصویر:اے ایف پی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بنگلہ دیشی وزیراعظم حسین واجد کا استقبال کرتے ہوئے —تصویر:اے ایف پی
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بنگلہ دیشی وزیراعظم حسین واجد کا استقبال کرتے ہوئے —تصویر:اے ایف پی
سعودی عرب کے شاہ سلمان اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں —تصویر:رائٹرز
سعودی عرب کے شاہ سلمان اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں —تصویر:رائٹرز
اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی—تصویر: اے ایف پی
اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی—تصویر: اے ایف پی
اسلامی تعاون تنظیم کے 14ویں  اجلاس میں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان گفتگو کررہے ہیں—تصویر:رائٹرز
اسلامی تعاون تنظیم کے 14ویں اجلاس میں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان گفتگو کررہے ہیں—تصویر:رائٹرز
او آئی سی اجلاس کے موقع پر عرب دنیا کے تمام سربراہان جمع ہوئے —تصویر:رائٹرز
او آئی سی اجلاس کے موقع پر عرب دنیا کے تمام سربراہان جمع ہوئے —تصویر:رائٹرز