ورلڈ کپ: بھارت کے خلاف میچ کے بعد خودکشی کرنا چاہتا تھا، آرتھر

اپ ڈیٹ 28 جون 2019
پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں مزید پیش قدمی کے لیے تینوں میچوں میں فتح درکار ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں مزید پیش قدمی کے لیے تینوں میچوں میں فتح درکار ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ہونے والی تنقید اور دباؤ کے سبب وہ خودکشی کرنے کا سوچ رہے تھے۔

آسٹریلیا کے بعد بھارت کے خلاف میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2019: پاکستان نے ڈراپ کیچز میں تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا تھا، ہم ایک میچ ہارے، پھر ایک اور میچ ہار گئے، ورلڈ کپ میں میڈیا کے سوالات، عوامی توقعات کا بوجھ بھی ہوتا ہے اور ہم پھر ہم ایسی پوزیشن میں آ گئے جہاں ہمیں ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بچانے کے لالے پڑ گئے، گزشتہ اتوار ایسا موقع آیا کہ میں خودکشی کرنا چاہ رہا تھا۔

یاد رہے کہ 2007 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے اخراج کے بعد اس وقت کے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ باب وولمر اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے لیکن ان کی موت آج تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ اس میچ میں شکست کے بعد کھلاڑی میڈیا، عوام اور سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت زیادہ دکھی تھے، وہ زیادہ سو بھی نہیں سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ جب ہمیں دیوار سے لگا دیا جاتا ہے تو ہم کچھ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، امید ہے کہ آج کی کارکردگی کے بعد کچھ ناقدین کے منہ بند ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟

مکی آرتھر نے کہا ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں آگے جا سکتے ہیں اور اگر ہم اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کھیلیں تو ہم کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں پھر چاہے وہ نیوزی لینڈ ہو، بنگلہ دیش یا افغانستان۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ کھلاڑی 100فیصد محنت کر رہے ہیں، وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں اور وہ اپنی کرکٹ کے حوالے سے بھی بہت پرجوش ہیں، ہم ٹورنامنٹ دیگر ٹیموں کی طرح بہترین ٹیم ہیں۔

آرتھر صحافی کے سوال پر برہم

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اننگز کے آخری اوورز میں حارث سہیل تھکے ہوئے نظر آ رہے تھے اور پاکستان نے آخری تین اوورز میں صرف 20رنز بنائے تاہم اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے کوچ نے صحافی پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ حارث کے بارے میں کچھ مثبت کیوں نہیں لکھتے؟ انہوں نے 59گیندوں پر 89رنز بنائے، آپ ہمارے کھلاڑیوں کے بارے میں ہر وقت منفی باتیں ہی کیوں کرتے ہیں؟ میں آج تک جو بھی اننگز دیکھی ہیں ان میں حارث سہیل کی اننگز بھی شامل ہے، آپ لوگ بہتری کے لیے کچھ مثبت لکھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Cricfan Jun 25, 2019 03:45pm
Enough is enough, failure after failure, he should resign as a coach!
Khalid Jun 25, 2019 06:30pm
One coach already did with Pakistan team but our boys have not taken seriously