ازبکستان: سابق صدر کی زیر حراست بیٹی نے ریاست کو ایک ارب ڈالر لوٹا دیے

25 جون 2019
گلنار کریموفا ازنیکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کی بیٹی ہیں—تصویر بشکریہ انسٹاگرام
گلنار کریموفا ازنیکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کی بیٹی ہیں—تصویر بشکریہ انسٹاگرام

تاشقند: ازبیکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔

ازبیکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

اتوار کے روز انسٹاگرام پر ایک بیان میں انہوں نے اپنے جرم سے انکار کیا لیکن اپنے ملک کی عوام سے ’ممکنہ طور پر مایوسی کی وجہ بننے پر‘ معافی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی تدفین

سابق سفارتکار اور پیسے کے لحاظ سے پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر (ایک ارب یورو) سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیے ہیں۔

انسٹاگرام پران کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھی گئی کہانی میں کہا گیا کہ ایمان کریموفا اور ان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

دوسری جانب کریموفا کے سوئس وکیل گریجوئیر مینگیٹ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ’یہ مصدقہ بات ہے‘۔

مزید پڑھیں: ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کا انتقال

گلنارہ کریموفا کی جانب سے یہ اپیل سوئس اٹارنی جنرل کے اس اعلان کے بعد کی گئی کہ سوئٹزر لینڈ نے ایک یورپی ملک کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے گئے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر باضابطہ طور پر ازبیکستان بھجوادیے ہیں۔

یہ اقدام سووئٹزرلینڈ میں انسدادِ بدعنوانی کے تحقیقات میں دی جانے والی پہلی سزا ہے جس میں ممکنہ طور پر گلنار کریموفا کا مرکزی کردار ہے۔

اٹارنی جنرل جے بیان کے مطابق اس کے علاوہ ان کے مرد رشتہ داروں کے خلاف فنڈز کی خرچ کردہ جگہیں پوشیدہ رکھنے کی غرض سے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کا الزام ہے۔


یہ خبر 25 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jun 25, 2019 06:24pm
اب ہم امید سے ہیں۔