برائن لارا سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

اپ ڈیٹ 28 جون 2019
برائن لارا دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں — فائل فوٹو/اے ایف پی
برائن لارا دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں — فائل فوٹو/اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز برائن لارا سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے 'پریس ٹرسٹ آف انڈیا' کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ برائن لارا کو ایک پروموشنل تقریب کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ برائن لارا اسٹار اسپورٹس کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے ہاتھوں لارا کا عالمی ریکارڈ پاش پاش

دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک برائن لارا کے پاس دو عالمی ریکارڈ بھی ہیں جن میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران 400 رنز بنا کر بھی ناٹ آؤٹ رہنا اور 1994 میں انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے دوران سب سے زیادہ فرسٹ کلاس ناک 501 کے اسکور بنانے کا ریکارڈ شامل ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے 2007 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں