اگر میرے بچے ہم جنس پرست ہوئے تو ان کی حمایت کروں گا، برطانوی شہزادہ

اپ ڈیٹ 28 جون 2019
شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ میرے بچے جو بھی فیصلہ کریں گے میں ان کی پشت پناہی کروں گا — فائل فوٹو / یوٹیوب
شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ میرے بچے جو بھی فیصلہ کریں گے میں ان کی پشت پناہی کروں گا — فائل فوٹو / یوٹیوب

برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ اگر ان کے بچے ہم جنس پرست ہوئے تو وہ ان کی پوری طرح سے حمایت کریں گے تاہم اس کے لیے ان پر آنے والے دباؤ پر پریشان ہوں گا۔

شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ 'میں نے یہ والد بننے سے قبل ہی سوچ لیا تھا، کاش ہم ایسی دنیا میں رہتے جہاں یہ عام اور اچھی بات ہوتی مگر میرے خاندان اور رتبے سے مجھے پریشانیاں اٹھانی پڑ سکتی ہیں'۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے بیٹے کے بجائے پوتے کو بادشاہ نامزد کردیا

یہ بات انہوں نے لندن میں منعقدہ البرٹ کینیڈی ٹرسٹ (اے کے ٹی) کی ایل جی بی ٹی یوتھ چیریٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

واضح رہے کہ یہ ٹرسٹ ان ہم جنس پرستوں کی مدد کرتا ہے جنہیں بے گھر ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ 'میرے بچے جو بھی فیصلہ کریں گے میں ان کی پشت پناہی کروں گا'۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ کو دھوکہ دے رہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ 'کتنی رکاوٹیں ہیں آپ جانتے ہیں، نفرت انگیز جملے جھیلنا پڑ سکتے ہیں، یہ بات بھی مجھے پریشان کرتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کو مل کر اسے ٹھیک کرنا ہوگا اور اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ یہ ساری باتیں ماضی کا حصہ بن جائیں'۔

تبصرے (0) بند ہیں