ورلڈ کپ ٹرافی کی کرکٹ کے گھر واپسی، انگلینڈ چیمپیئن بن گیا

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2019

انگلینڈ نے ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو مرتبہ میچ ٹائی ہونے پر زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تو جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی اننگز کی آخری گیند پر 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ ٹائی ہونے پر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے سپر اوور کا انتخاب کیا گیا جس میں بین اسٹوک اور جوز بٹلر نے 15 رنز بنائے۔

16 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے جمی نیشام نے 5 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے لیکن وہ صرف ایک رن بنا سکے اور یوں میچ ایک مرتبہ پھر ٹائی ہوگیا۔

تاہم میچ میں زیادہ باؤنڈریز لگانے پر برتری کی بنیاد پر انگلینڈ پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔

عالمی چیمپیئن انگلش ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: رائٹرز

فائنل میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا— رائٹرز

برٹش آرمی کی پراشوٹ رجمنٹ کے جوان پیرا شوٹ کے ذریعے ورلڈ کپ فائنل کی گیند میدان میں لانے کے بعد پاکستانی امپائر علیم ڈار کو دینے کے لیے آ رہے ہیں— اے ایف پی

فائنل کے آغاز سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی کو میدان میں لایا جا رہا ہے— فوٹو: رائٹرز

میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا قومی ترانہ بجایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

کرس ووکس اوپنر ہنری نکولس کو ایل بی ڈبلیو قرار دیے جانے پر خوش ہو رہے ہیں لیکن ریویو پر انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تھا— فوٹو: اے پی

ہنری نکولس نے 55 رنز کی اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: اے پی

کرس ووکس نے مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو میچ میں پہلی کامیابی دلائی— فوٹو: رائٹرز

ہنری نکولس اور کپتان کین ولیمسن نے 74رنز کی شراکت قائم کر کے نیوزی لینڈ کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا تھا— فوٹو: اے پی

کیوی کپتان کین ولیمسن کی اہم وکٹ لینے پر ساتھی کھلاڑی لیام پلنکٹ کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کیوی اوپنر ہنری نکولس کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے پی

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے اہلخانہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

نیوزی لینڈ کے سب سے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر امپائر کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے، انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا— فوٹو: اے پی

ٹام لیتھم نے 47رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کی 241رنز کے مجموعی تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری انگلش باؤلر جوفرا آرچر کی گیند پر باؤلڈ ہوئے— فوٹو: اے پی

ٹرینٹ بولٹ نے انگلش اننگز کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی جو مسترد کردی گئی تھی— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو کے بلے سے گیند لگ کر وکٹوں سے جا ٹکرائی— اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری انگلش اوپنر جیسن روئے کو آؤٹ کرنے پر جشن منا رہے ہیں— رائٹرز

جو روٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد کولن ڈی گرینڈ ہوم کا فاتحانہ انداز— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کی وزیر اعظم تھریسامے بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں— فوٹو: رائٹرز

اوئن مورگن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 86رنز 4 وکٹیں گنوا چکی تھی— فوٹو: اے پی

بین اسٹوکس اور جوز بٹلر پانچویں وکٹ کے لیے 110رنز کی شراکت قائم کر کے انگلینڈ کو میچ میں واپس لے کر آئے— فوٹو: رائٹرز

لندن میں ٹرافیگولر اسکوائر پر شائقین کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہوئے اور انگلینڈ کو بھرپور سپورٹ کیا— فوٹو: رائٹرز

جوز بٹلر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 59رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

ٹرینٹ بولٹ اختتامی لمحات میں اسٹوکس کا کیچ لے کر باؤنڈری میں چلے گئے اور چھکا ہو گیا— فوٹو: اے ایف پی

بین اسٹوکس نے ناقابل شکست 84رنزکی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے— فوٹو: اے ایف پی

مارک وڈ انگلش اننگز کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے اور میچ ٹائی ہو گیا— فوٹو: اے پی

50اوورز کے اختتام پر میچ ٹائی ہونے پر بین اسٹوکس مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جوز بٹلر نے سپر اوور میں 15رنز بنائے— فوٹو: اے پی

جمی نیشام نے سپر اوور میں چھکا لگا کر نیوزی لینڈ کی میچ جیتنے کی امیدیں روشن کر دی تھیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ کا فیصلہ کن لمحہ جب سپر اوور میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل رن آؤٹ ہوئے اور میچ پھر ٹائی ہو گیا— فوٹو: اے پی

میچ میں کامیابی کے بعد انگلش ٹیم کے کھلاڑی اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ فائنل میں ناکامی پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی افسردہ کھڑے ہیں— فوٹو: رائٹرز

سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دے رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن ورلڈ کپ ٹرافی وصول کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز