گوگل نے خاموشی سے اپنے سرچ انجن میں تصاویر کی تلاش کے فیچر امیجز کے انٹرفیس میں تبدیلی کردی ہے۔

امیجز انٹرفیس میں اس تبدیلی کے بعد اب صارفین اس تصویر کا موازنہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ تصاویر کو بھی دیکھ سکیں گے۔

اس فیچر میں کسی گوگل سرچ انجن میں امیجز پر جاکر کسی تصویر پر کلک کرنے پر ایک پریویو باکس یا سائیڈ پینل اوپن ہوجائے گا، جس میں سلیکٹ کی گئی تصویر ہوگی مگر نیچے اسکرول کرکے درجنوں تصاویر سے اس کا موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل امیجز میں اس طرح کی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا مقصد بنیادی طور پر یہ صارفین کو زیادہ معلوم کی بجائے خریداری میں مدد دینا ہے۔

اگر صارف ایسی تصویر منتخب کرتا ہے جو کسی پراڈکٹ کے طور پر ٹیگ ہو، تو اس کے سامنے برانڈ، قیمت، دستیابی اور ریویوز جیسی تفصیلات آجائیں گی جبکہ امیج کی سورس ویب سائٹ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

گوگل کی جانب سے آن لائن شاپنگ کرنے والے صارفین کے لیے سرچ انجن میں متعدد اضافے کیے گئے جیسے گوگل شاپنگ پلیٹ فارم کو مکمل ری ڈیزائن کیا گیا، رواں سال کے شروع میں شاپ ایبل ایڈز کو امیج سرچ رزلٹس اور یوٹیوب میں دکھانے کا سلسلہ شروع ہوا، جبکہ سرچ اور اسسٹنٹ سمیت گوگل مصنوعات سے براہ راست اشیا کی خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں