گلوبل ٹی20: شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ، میدان میں لگے شیشے توڑ دیے

اپ ڈیٹ 17 اگست 2019
شعیب ملک نے مذکورہ میچ میں 26 گیندوں پر 46رنز کی اننگز کھیلی— فائل فوٹو: اے ایف پی
شعیب ملک نے مذکورہ میچ میں 26 گیندوں پر 46رنز کی اننگز کھیلی— فائل فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد شعیب ملک اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں اور انہوں نے کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں اس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تاہم رنز یا چھکوں کی برسات سے قطعہ نظر شعیب ملک لیگ کے دوران شیشے توڑنے پر شہ سرخیوں کی زینت بن گئے۔

گلوبل ٹی20 لیگ میں بریمپٹن وولفز کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے ویسٹ انڈین بلے باز آندرے رسل کے ساتھ مل کر وینکوور نائٹس کے باؤلرز کی خوب خبر لی۔

تجربہ پاکستانی بلے باز نے 16اوور فی اننگز پر محیط میچ میں نیوزی لینڈ کے اش سودھی کی جانب سے کرائے گئے اننگز کے 13ویں اوور کور پر چھکا لگا کر باؤنڈری پر لگے شیشے توڑ دیے۔

شعیب ملک نے اسی انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ہم وطن وہاب ریاض کی جانب سے کرائے گئے اوور میں بیک ورڈ پوائنٹ پر چھکا لگا کر ایک مرتبہ شیشے توڑ دیے۔

مذکورہ میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان نے 26 گیندوں پر 4 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46رنز اسکور کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں