واٹس ایپ میں صارفین کے پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لیے بہت جلد فنگر پرنٹ سنسر سے ایپ ان لاک کرنے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

یعنی اس فیچر کے بعد صارفین اپنی ڈیوائسز پر واٹس ایپ اپلیکشن فنگرپرنٹ سنسر سے اوپن کرسکیں گے جبکہ ان کے علاوہ کوئی اور اسے اوپن کرکے پیغامات نہیں دیکھ سکے گا۔

یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے تو پہلے سے دستیاب ہے مگر اب بہت جلد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بھی متعارف کرایا جارہا ہے اور اس وقت بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق فنگرپرنٹ کے بغیر واٹس ایپ اوپن نہیں ہوسکے گی مگر لاک ایپ ہونے پر کال ریسیو یا ریجیکٹ کی جاسکے گی، جبکہ نوٹیفکشن ٹرے سے میسجز پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے کیونکہ فنگرپرنٹ سے تصدیق صرف ایپ اوپن کرنے کے لیے ضروری ہوگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو وقت کا آپشن بھی دیا جائے گا جس کے بعد اپلیکشن خودکار طور پر لاک ہوجائے گی، یہ بالکل فونز کے اسکرین لاک جیسا ہوگا جو کہ ایک منٹ یا 30 منٹ کا ہوگا۔

آئی فون میں تو واٹس ایپ میں فنگرپرنٹ کے ساتھ ساتھ فیس آئی ڈی سپورٹ بھی دی گئی ہے یعنی لوگ چہرے سے بھی اپلیکشن کو اوپن کرسکتے ہیں تاہم اینڈرائیڈ میں یہ سپورٹ دیئے جانے کا امکان نہیں۔

یہ فیچر فنگرپرنٹ سنسر سے لیس ممکنہ طور پر ایسے اسمارٹ فونز میں استعمال ہوسکے گا جس میں اینڈرائیڈ 6 مارش میلو یا اس کے بعد کے ورژن ہوں گے۔

تاہم یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا ، فی الحال اس پر کچھ کہنا مشکل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں