ملک بھر میں جشن آزادی کے رنگ

اپ ڈیٹ 15 اگست 2019

پاکستانی قوم 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اور جشن آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

رواں برس یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشیمر کے طور پر منایا گیا تاکہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظٰہار کیا جائے جن کی خصوصی حیثیت کو رواں ماہ کے آغاز میں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے بھارتی حکومت نے ختم کردیا تھا۔

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت گلگت اور مظفر آباد میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منقعد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے پرچم لہرایا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

یومِ آزادی پر نوجوان جذبہ حب الوطنی سے سرشار نطر آئے — فوٹو: اے پی پی

یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا — فوٹو: اے ایف  پی

بچے بڑے سب ہی جشن آزادی مناتے ہوئے دکھائی دیے — فوٹو: اے ایف  پی

مزار قائد پر بھی یوم آزادی کی پر وقار تقرئب منعقد ہوئی — فوٹو: اے ایف  پی

قوم نے 73 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا — فوٹو: اے ایف  پی

دن کا آغا وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا — فوٹو: رائٹرز

14 اگست کے روز کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا — فوٹو: اے پی پی

پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منقعد ہوئی — فوٹو: اے ایف  پی

ملک کے مختلف شہروں میں یوم آزادی پر  تقریبات کا انعقاد کیا گیا -— فوٹو: اے ایف  پی

73 ویں یوم آزادی پر شہروں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا — فوٹو: اے ایف  پی

قبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی  دعائیں کی گئیں
 — فوٹو: اے ایف  پی
قبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں — فوٹو: اے ایف پی
بچوں بڑوں سب نے ہی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا — فوٹو: اے پی پی

ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں— فوٹو: اے پی پی

لنڈی کوتل میں 3600 فٹ طویل پرچم لہرایا گیا — فوٹو: اے پی پی

پاکستانی قوم نے یوم آزادی پر کشمیری عوام کو بھی یاد رکھا — فوٹو: اے ایف  پی