کیا آپ بھی ایک سے زائد زبانیں سیکھنے کا ہنر رکھتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 16 اگست 2019
یہ ہنر کسی بھی عمر میں سیکھا جاسکتا ہے —فوٹو/ شٹراسٹاک
یہ ہنر کسی بھی عمر میں سیکھا جاسکتا ہے —فوٹو/ شٹراسٹاک

کئی افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنی مادری اور قومی زبان کے علاوہ دوسری زبانیں سیکھنے کا بھی بے حد شوق ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان کا یہ شوق کتنا فائدہ مند ہے؟

اپنی زندگی میں دوسری زبانیں سیکھنے کا ہنر دماغ کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور یہ فائدہ آپ صرف بچپن میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی عمر میں حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: 4 سالہ بچی نے 7 زبانیں کیسے سیکھیں؟

تحقیق میں بتایا گیا کہ بڑھاپے میں بھی دوسری زبان سیکھنے کی کوشش کرنے والے مرد اور خواتین دماغی ہوشیاری سے متعلق ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مختلف زبانوں کو سیکھنے کا عمل دماغ کو فٹ اور تیز رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کئی زبانوں کو سیکھنا دماغ کو مثبت انداز سے بدلتا ہے اور دماغی نیٹ ورکس میں آنے والی تبدیلیاں صلاحیتوں کو مزید بڑھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش اور دیگر زبانیں کیسے سیکھی جائیں؟

رپورٹ کے مطابق 60 سے 70 سال کی عمر کے افراد نے جب دوسری زبان کو سیکھنا شروع کیا تو ان کی دماغی صلاحیت میں بھی حیرت انگیز طور پر اضافہ دیکھا گیا۔

اس سے قبل یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ 2 زبانوں کو سیکھنا ڈیمینشیا یا دماغی تنزلی کا خطرہ 5 سال تک کے لیے ٹال دیتا ہے۔

اسی طرح یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ کئی زبانیں بولنے والے نوجوان اور بالغ افراد اپنی توجہ مرکوز رکھنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا دھیان ہٹانا مشکل ہوتا ہے۔

جبکہ نوجوان ایسا کرنے سے اپنے کیریئر میں کئی نئے مواقع حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں