نامور ہولی وڈ اداکار پیٹر فونڈا انتقال کرگئے

اداکار کا انتقال امریکا میں اپنے گھر میں ہوا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکار کا انتقال امریکا میں اپنے گھر میں ہوا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کے نامور اداکار پیٹر فونڈا کا پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

اداکار کی بہن جین فونڈا نے اپنے ایک بیان میں ان کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

جین فونڈا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 'وہ میرا پیارا چھوٹا بھائی تھے، گھر میں سب سے زیادہ بات کرنے والا، میں نے اس کے آخری وقتوں میں اس کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، وہ ہنستے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوا'۔

یاد رہے کہ پیٹر فونڈا اور جین فونڈا کے والد کامیاب ہولی وڈ اداکار ہینری فونڈا ہیں۔

ویسے تو پیٹر فونڈا کو ہمیشہ ہی ہینری فونڈا کے بیٹے کے طور پر پہنچانا گیا تاہم ہولی وڈ کی کئی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے انہوں نے اپنا ایک الگ نام کمایا۔

فلم 'ایزی رائڈر' میں پیٹر فونڈا کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

پیٹر فونڈا کی پیدائش 1940 میں نیویارک میں ہوئی، اس وقت ان کے والد ہینری کے کامیاب اداکار مانے جاتے تھے۔

وہ صرف 10 برس کے تھے جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا جبکہ ان کے والد کا 1982 میں انتقال ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں