کیچپ کی بوتلوں پر ایڈ شران کے بازو کا ٹیٹو بنا ہوا تھا—فوٹو: رائٹرز
کیچپ کی بوتلوں پر ایڈ شران کے بازو کا ٹیٹو بنا ہوا تھا—فوٹو: رائٹرز

ٹماٹو کیچپ بنانے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی ’ہائنز‘ کی جانب سے اپنی 150 ویں سالگرہ پر بنائے گئے کیچپ کی ایک بوتل پاکستانی 2 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوئی ہے۔

’ہائنز‘ نے اپنی 150 ویں سالگرہ پر معروف گلوکار و موسیقار ایڈ شران کے ٹیٹو سے سجی کیچپ کی 150 بوتلیں تیار کی تھیں، جن میں سے محض 3 بوتلوں پر گلوکار کے ٹیٹو کی اصل کاپی دی گئی تھی۔

کمپنی نے ان تمام بوتلز کو فروخت کے لیے دنیا بھر میں بھیجنے کے ساتھ اعلان کیا کہ ان بوتلوں کی فروخت سے ہونے والی کمائی ایک خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔

خبر رساں ادارے ’رائتر‘ کے ’ہائنز کیچپ‘ کی جن تین بوتلوں پر ایڈ شران کے بازو پر بنے ٹیٹو کی اصل کاپی دی گئی تھی وہ لندن کے ایک آکشن ہاؤس میں ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئیں۔

دنیا میں پہلی بار اتنی زیادہ رقم میں ’ہائنز‘ کے کیچپ کی بوتلیں فروخت ہوئیں۔

ایڈ شران کے ٹیٹو کی اصل کاپی سے سجی تینوں بوتلیں پاکستانی 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت ہوئیں جب کہ ایک بوتل ریکارڈ قیمت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوئی۔

ایڈ شران کے ٹیٹو کی اصل کاپی سے سجی ایک بوتل پاکستانی 2 لاکھ 5 ہزار، دوسری بوتل 2 لاکھ 14 ہزار جب کہ تیسری بوتل 2 لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔

ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے والی تینوں بوتلوں پر گلوکار ایڈ شران کے بازو پر بنے ’ہائنز کیچپ‘ کے ٹیٹو کی اصل کاپی کو ڈیزائن کیا گیا تھا۔

جب کہ باقی بنائی گئی 147 بوتلوں پر بھی ایڈ شران کے اسی ٹیٹو کو پرنٹ کیا گیا تھا اور ان تمام بوتلوں کو عام قیمت سے زیادہ قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ان بوتلوں کی فروخت سے ہونے والی تمام کمائی بچوں کے ہسپتال کو فراہم کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایڈ شران اور ہائنز نے ایک ساتھ اس طرح کا منصوبہ کیا ہو، اس سے قبل بھی گلوکار اور کمپنی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے آئے ہیں۔

ایڈ شران متعدد بار ’ہائنز‘ کیچپ کی تعریف کر چکےہیں اور وہ اس کیچپ کے اتنے مداح ہیں کہ انہوں نے اپنے ایک بازو پر ’ہائنز کیچپ‘ کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے اور اب اسی ٹیٹو کو کمپنی نے بوتلوں پر پرنٹ کرکے کیچپ کو فروخت کے لیے پیش کیا۔

28 سالہ ایڈ شران کا شمار دنیا کے معروف ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے 18 برس کی عمر سے قبل ہی گلوکاری کا آغاز کیا۔

ایڈ شران کے بازو پر ہائنز کیچپ کا ٹیٹو بنا ہوا ہے—اسکرین شاٹ
ایڈ شران کے بازو پر ہائنز کیچپ کا ٹیٹو بنا ہوا ہے—اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں