کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ براہ راست نشریات کے دوران کسی رپورٹر کو کوئی مکا مار دے؟

ایسا واقعہ میکسیکو میں دیکھنے میں آیا جب ایک نوجوان نے ایک نیوز اینکر کو چہرے پر مکا مارا جو وہاں خواتین کے مظاہرے کو کور کرنے کے لیے موجود تھا۔

یہ مظاہرہ میکسیکو میں جنسی جرائم کے قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے کیا جارہا تھا۔

میکسیکو سٹی میں ہونے والے مظاہرے کی وجہ 2 لڑکیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر ریپ کا الزام تھا۔

اس مظاہرے کے دوران ایک نوجوان کے مکے نے براہ راست رپورٹنگ کرتے ہوئے رپورٹر کو زمین چاٹنے پر مجبور کردیا۔

رپورٹر جوآن مینول جمینیز نے حملے کے بعد کہا کہ مظاہرین ان افراد پر چیزیں مار رہے ہیں جو مختلف ذرائع اور میڈیا کے ذریعے ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حملے سے قبل ایک خاتون نے رپورٹر کے مائیکروفون میں چیخ کر کہا 'مجھے تم پر یقین ہے'۔

رپورٹر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو خواتین پر یقین ہے اور پوری دنیا ان خواتین پر یقین کرتی ہے، اس موقع پر قریب ہی موجود ایک نوجوان رپورٹر کے قریب آیا اور رپورٹر کو کہا کہ اس وقت وہ بہت مشتعل ہے اور میں کسی اور جگہ جارہا ہوں۔

اس کے بعد نوجوان نے اچانک رپورٹر کے چہرے پر مکا مار دیا۔

واقعے کے بعد رپورٹر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا 'تشدد ہر صورت میں ناقابل قبول ہے'۔

تبصرے (0) بند ہیں