ساہیوال میں والدہ کے انتقال کے بعد بیٹے نے قبرستان کو ہی مسکن بنا لیا جو 40 سال سے ماں کی قبر کی نگرانی کررہا ہے۔

نواحی گاؤں قبراں والی کے رہائشی چاچا ولی ملنگ والدہ کے انتقال کے بعد سے یہاں ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں جو ہر روز ماں کی قبر کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

چاچا ولی ملنگ کے مطابق وہ اپنی ماں سے کیا ہوا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔

وہ اپنی ماں کی قبر کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ قبرستان میں ساری قبروں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی بغیر کسی مصاوضہ کے کرتے ہیں

بابا ملنگ نے قبرستان کے گیٹ پر ہی ایک چھوٹا سا چائے کا ڈھابا بنا رکھا ہے، جو ان کی گزربسر کا ذریعہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں