ہواوے کے نئے فلیگ شپ فونز کی مزید تصاویر لیک

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2019
میٹ 30 پرو — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
میٹ 30 پرو — فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ہواوے کا نئے فلیگ شپ میٹ 30 سیریز کے فونز کو باضابطہ طور پر 19 ستمبر کو متعارف کرایا جارہا ہے مگر اس کے تینوں ماڈلز کی ہر زاویے سے تصاویر چند دن پہلے ہی سامنے آگئی ہیں۔

ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے نئے اسمارٹ فونز کی تصاویر لیک کرنے کے حوالے سے مشہور ٹوئٹر صارف ایون بلاس نے میٹ 30 لائٹ، میٹ 30 اسٹینڈرڈ اور میٹ 30 پرو کی تصاویر لیک کی ہیں جبکہ اس سیریز کا ایک اسپیشل ایڈیشن فون بھی ہوگا۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ امریکا کی جانب سے رواں سال مئی میں عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد یہ ہواوے کا پہلا فلیگ شپ فون ہے جس میں ممکنہ طور پر گوگل ایپس اور پلے اسٹور پری لوڈ نہیں ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس میں اپنا تیار کردہ نیا کیرین 990 پراسیسر دیا جائے گا جو کہ 7این ایم ای یو وی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو 4جی اور 5جی سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

میٹ 30 پرو تینوں فونز میں سب سے زیاہد طاقتور اور نئے ڈیزائن پر مبنی ہوگا جس میں بہت زیادہ خم ڈسپلے ڈیزائن دیا جارہا ہے، چہرے کی شناخت کی تھری ڈی سپورٹ اور پہلے سے بہتر 4 بیک کیمروں کا سیٹ اپ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

میٹ 30 لائٹ

فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ان تینوں فونز میں سب سے سستا میٹ 30 لائٹ ہوگا جس میں پراسیسر کم طاقتور ہوگا جبکہ سیلفی کیمرا ہول پنچ ڈیزائن میں دیا جائے گا جو بائیں جانب ہے، اس کے بیک پر بھی 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جو اسکوائر کیمرا موڈیول کی شکل میں ہے، جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر دینے کی بجائے فون کے بیک پر دیا گیا ہے۔

میٹ 30 اسٹینڈرڈ

فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

یہ فون دیکھنے میں بہت حد تک میٹ 30 پرو سے ملتا جلتا ہے جس میں ممکنہ طور پر فائیو جی کیرین 990 پراسیسر دیا جائے گا اور پریس رینڈرز میں فور جی/فائیو جی سپورٹ والی ڈوئل سم کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جبکہ بیک پر 4 کیمرے ہوں گے، فنگرپرنٹ سسنسر اسکرین کے اندر نصب کیا جائے گا۔

میٹ 30 پرو

فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

ہواوے کے اس فلیگ شپ فون میں نیا سرکولر کیمرا موڈیول بیک پر دیا جارہا ہے جس میں 4 سنسر موجود ہوں گے، جن میں سے 2 کیمرے 40، 40 میگا پکسل لینس سے لیس ہوں گے۔ اس کے فرنٹ پر میٹ 30 سے زیادہ بڑا نوچ ہوگا جو ہواوے تھری ڈی فیس ان لاک کا گھر ہوگا۔ اس کا واٹر فال ڈسپلے اسے گلیکسی نوٹ 10 یا ایس 10 سے مختلف بناتا ہے اور اس میں بس ایک بٹن ہوگا یعنی پاور بٹن، والیوم بٹن اسکرین کے اندر بلٹ ان ہوں گے۔

میٹ 30 پرو پورشے ڈیزائن

فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایون بلاس ٹوئٹر اکاؤنٹ

یہ اس سیریز کا سب سے مہنگا ورژن ہوگا جو کہ ڈیزائن کے لحاظ سے میٹ 30 پرو سے کچھ مختلف ہوگا۔

تبصرے (2) بند ہیں

محمد نقی Sep 17, 2019 11:55am
قیمت بھی اندازے کے مطابق بیان کر دیتے .
محمد نقی Sep 17, 2019 11:55am
قیمت کو بیان کرنے کی ضرورت تھی