نریندر مودی کی سالگرہ پر 'متنازع' ٹوئٹ، فواد چوہدری پر تنقید

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2019
فواد چوہدری کو نریندر مودی کی سالگرہ پر ٹوئٹ کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فواد چوہدری کو نریندر مودی کی سالگرہ پر ٹوئٹ کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے بھارتی وزیر اعظم کی سالگرہ پر ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے مودی کی سالگرہ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ حمل روکنے کے طریقوں پر عمل کیوں ضروری ہے'۔

اس ٹوئٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے سوال کیا کہ کیا واقعی فواد چوہدری کا اکاؤنٹ مزاحیہ نہیں؟

جبکہ کسی نے فواد چوہدری کو حکومت میں ان کا عہدہ یاد دلایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے درخواست کی کہ فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی جائے۔

جبکہ ایک صارف نے ان پر اسکول کے بچوں کی طرح برتاؤ کرنے پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری نے بھارت کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے دوسرے مشن ’چندریان ٹو‘ کی ناکامی پر بھی ٹوئٹ کی تھی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں