محمد وسیم کی کامیابی سے پاکستان کا وقار بلند ہوا، آرمی چیف

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور باکسر محمد وسیم کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں کا ایک خوبصورت انداز— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور باکسر محمد وسیم کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں کا ایک خوبصورت انداز— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

پاکستان کے باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جہاں آرمی چیف نے ان کی حالیہ کامیابی اور ملک کا نام روشن کرنے پر نوجوان باکسر کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے حالیہ کامیابی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیمپیئن باکسر کو مبارکباد پیش کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ محمد وسیم کی کامیابی سے پاکستان کا بیرون ملک وقار بلند ہوا، محمد وسیم جیسے باصلاحیت لوگ ملک کا فخر ہیں اور پاک فوج باصلاحیت لوگوں کی سپورٹ جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپیئن باکسر محمد وسیم کا قوم سے شکوہ

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی باکسر محمد وسیم سے ملاقات کر کے انہیں ٹائٹل جیتنے پر مبارکابد دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محمد وسیم نے 13 ستمبر کو دبئی کے مرینہ باکسنگ ہال میں فلپائنی باکسر کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

محمد وسیم نے فائنل میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

محمد وسیم نے باکسنگ چیمپیئن بننے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں