کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری ایک سال کے اندر ہی کمزور ہو جاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اسے جلد چارج کرنا پڑتا ہے۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اور اس سے بچنا ممکن ہے یا نہیں؟

ویسے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اسمارٹ فونز کا استعمال اب روزمرہ کا حصہ بنتا جارہا ہے اور ان کی چارجنگ کا مسئلہ دن بدن بڑھتا چلاجا رہا ہے ۔

مگر اس کی وجہ کافی سادہ ہوتی ہے اور وہ یہ لیتھیم اون بیٹریاں (اسمارٹ فونز میں یہی استعمال ہوتی ہیں) کی زندگی عموماً 500 سائیکل (لگ بھگ ڈیڑھ سال اگر روزانہ ایک بار چارج کیا جائے) ہوتی ہے۔

ایک بیٹری سائیکل سے مراد صفر سے سو فیصد تک ایک بار چارجنگ ہے، تو آپ کا فون جتنی بارمکمل سائیکل کے عمل سے گزرے گا، اتنا ہی جلد اسے بدلنے کی ضرورت بھی محسوس ہوگی۔

موبائل فون رییپئر بزنس سے منسلک ایک کمپنی موبائل کلنک کی ڈائریکٹر لز ہیملٹن کے مطابق اسمارٹ فون کی بیٹری لیتھیم اون کی ہوتی ہے اور اس کے اندر کیمیائی ری ایکشن اسے کمزور بناتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی بیٹری کے اندر دیکھیں تو آپ مختلف طرح کی تہوں کو ایک دوسرے میں سینڈوچ بنا دیکھیں گے۔

ان تمام میٹریلز کے تین سیکشن ہوتے ہیں، نیگیٹو، گریفائٹ اور کاپر۔

بیٹری کی نیگیٹو سائیڈ وہ ہوتی ہے جہاں پاور ذخیرہ ہوتی ہے جبکہ پوزیٹو سیکشن میں اس جمع ہونے والی پاور کو استعمال کیا جاتا ہے اور ایک الیکٹرو لیٹ پولی مر ایسا ہوتا ہے جو ان دونوں کے درمیان سپلائی کو ہموار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

ایک کیمیائی ری ایکشن دونوں سیکشنز کے درمیان ہوکر فون کو چلاتا ہے مگر اس پراسیس کے دوران الیکٹرون اپنے لیتھیم ایٹمز پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جو بیٹری کو ری چارج ایبل بناتے ہیں۔

آسان الفاظ میں اسے فل چارج سرکل کہا جاتا ہے مگر ہر بار ایسا کرنے سے بیٹری کے میٹریل میں کمی آنے لگتی ہے اور وہ پہلے کی طرح الیکٹرکل چارج کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتی ہے۔

لز ہیملٹن کا کہنا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ فون کی بیٹریوں کی زندگی بڑھانے کے لیے کوشش کریں کہ اسے مکمل چارج کرنے سے گریز کریں اور 25 سے 85 فیصد تک چارجنگ کے بعد فون کو چارجر سے نکال لیں۔

آسان الفاظ میں فون کی بیٹری کو مکمل صفر تک پہنچانے سے گریز کی کوشش کریں اور جب چارج کریں تو 85 فیصد پر پہنچنے کے بعد چارجر نکال دیں، اگر نہیں کرپائے اور بیٹری مکمل چارج ہوگئی تو ڈیوائس کو چارجر پر لگا نہ چھوڑیں۔

ایسا مسلسل کرنا برقی ڈیوائسز کی عمر بہت تیزی سے کم کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رات کو فون چارج پر لگا کر چھوڑنا طویل المعیاد بنیادوں پر ڈیوائس کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ بیٹری کی زندگی زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو چند چیزوں پر عمل کو اپنا لیں۔

جب ضرورت نہ ہو تو وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کو بند کردیں۔

اپنے فون کو کمرے کے درجہ حرارت میں ہی رکھیں۔

فون کی برائٹنس کو سو فیصد تک نہ بڑھائیں۔

بیٹری کو متاثر کرنے والے فیچرز جیسے فیس بک آٹو پلے کو ٹرن آف کردیں۔

جب ممکن ہو فون کو لو پاور موڈ پر استعمال کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں