ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

11 اکتوبر 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غاصبانہ اقدامات کے خلاف ملک بھر میں 'یوم یکجہتی کشمیر' منایا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، دفتر خارجہ سے وزیر اعظم سیکریٹریٹ تک یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی گئی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے موقع پر موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج یہاں ہم اس لیے جمع ہیں کہ کشمیریوں کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ 80 لاکھ انسانوں کو بھارت کی فوج نے کرفیو میں بند کیا ہوا ہے، جسے 2 ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو فرنٹ پیج، شہ سرخی اور خبروں میں بیان کررہا ہے کہ وہاں ایک جمہوری تحریک چل رہی ہے جبکہ وہاں تھوڑے لوگ زخمی ہوئے اور 2 سے 3 لوگ مارے گئے۔

شاہراہ دستور پر صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں

وزیر اعظم نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے موقع پر موجود شرکا سے خطاب کیا — فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں بنائی گئی انسانی زنجیر میں طلبہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا رہے  ہیں — فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے موقع پر موجود شرکا سے خطاب کیا — فوٹو: اے پی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خاتون سرکاری افسران نے بھی ہاتھوں کی زنجیر بنائی — فوٹو: اے پی

کوئٹہ میں احتجاج کے دوران شرکا نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں — فوٹو: اے ایف پی