ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کے امور برآمدات کے اعداد وشمار کا حصہ ہونے چاہیے، مشیر تجارت

15 اکتوبر 2019
مشیر تجارت نے کہا کہ مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق کو ختم کرنے پر کام رہے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
مشیر تجارت نے کہا کہ مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق کو ختم کرنے پر کام رہے ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کے تمام امور برآمدات کے اعداد وشمار شامل ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے اعداد وشمار میں فرق کو ختم کرنے پر کام کررہے ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اکتوبر کے شماریات آنے تک تمام درست اعداد و شمار مہیا ہوجائیں گے۔

مزیدپڑھیں: وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین روانہ

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پے پال یا اس طرز کے پلٹ فارم کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ 9 اکتوبر کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کے ڈرافٹ (مسودہ) کی تیاری سے متعلق عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ ’پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سخت اقدامات کی بدولت ملک میں موبائل فونز کی اسمگلنگ رک گئی ہے کیوں کہ وہ غیر فعال ہوجائیں گے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسمارٹ فونز پر لگائی جانے والی مہنگی ڈیوٹیز سے بھی درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی چین کے دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی درآمد شدہ یوریا کسانوں تک پہنچانے کی ہدایت

گزشتہ برس کے اواخر میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ’ہم تمام اہم صنعتوں کے لیے علیحدہ علیحدہ پالیسی دیں گے جن میں ٹیکسٹائل، چمڑا، انجینئرنگ اور کھیلوں کے سامان کی صنعتیں شامل ہے‘۔

فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) سے متعلق سوال کے جواب میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان، ملائیشیا کے ساتھ نئے ایف ٹی اے معاہدے کا خواہش مند ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں