سوشل میڈیا پر نیم عریاں تصویر لگانے پر واٹسن نے معافی مانگ لی

اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2019
شین واٹسن 59ٹیسٹ اور 190 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
شین واٹسن 59ٹیسٹ اور 190 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق مایہ ناز آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر خاتون کی نیم عریاں تصویر لگانے اور نسل پرستانہ پوسٹ کرنے پر لگانے پر معافی مانگ لی۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن نے شائقین سے اپنی نامناسب پوسٹ پر شائقین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے دی سن نے شین واٹسن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ لگایا جس میں خاتون کی نیم عریاں تصویر لگائی تھی اور انہیں محض انڈرویئر پہنے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اس تصویر کے ساتھ ساتھ شین واٹسن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فحش اور نسل پرستانہ جملے بھی لکھے گئے تھے۔

انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر واٹسن کے 20لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جنہوں نے اس پوسٹ پر سابق آسٹریلین اسٹار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

واٹسن نے اپنے بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر نامنسب تصویر لگانے پر میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کو میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا اور آج(منگل) انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں ںے اس تصویر اور نسل پرستانہ جملوں کو انتہائی نامناسب قرار دیا۔

59 ٹیسٹ اور 190 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے شین واٹس 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن وہ اب بھی دنیا بھر کی ٹی20 لیگز مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں