کروم کے مقابلے میں مائیکروسافٹ کا ہتھیار متعارف ہونے کے لیے تیار

05 نومبر 2019
ایج کا نیا لوگو — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
ایج کا نیا لوگو — فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکروسافٹ گوگل کے مقبول ترین براﺅزر کروم کے مقابلے میں اپنا ہتھیار متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

درحقیقت مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں ہار نہیں مانی اور اپنے پرانے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ریٹائر کرنے کے بعد ایج براﺅزر کو متعارف کرایا جو صارفین کی توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

اور اب مائیکرو سافٹ ایج کو نئے لوگو اور متعدد نئے فیچرز کے ساتھ ری ڈیزائن کرکے پھر پیش کیا جارہا ہے۔

اب یہ براﺅزر گوگل کے اوپن سورس کرومیم انجن پر کام کرے گا اور صارفین کو 15 جنوری 2020 سے دستیاب ہوگا۔

اپ ڈیٹ مائیکرو سافٹ ایج براﺅزر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور کرومیم انجن کی بدولت مائیکروسافٹ نے اس کی کارکردگی کو بہت زیادہ بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا 'ہم نے انٹرنیٹ کو آپ کے انٹرانیٹ سے بنگ مائیکرو سافٹ سرچ کے ساتھ ملا دیا ہے، تاکہ آپ کو اہم ڈیٹا تک ایک براﺅزر اور سرچ سے زیادہ رسائی مل سکے'۔

کمپنی کا کہنا تھا 'ہم زیادہ طاقتور ڈیفالٹ پرائیویسی تحفظ فراہم کررہے ہیں، جبکہ صارفین کو ویب پرسنلائزیشن کا فائدہ بھی حاصل ہوگا، ہم نے ویب سرچ کو براہ راست مائیکرو سافٹ اپلیکشنز سے جوڑ کر اسے زیادہ بہتر بنادیا ہے'۔

اس نئے براﺅزر کے فیچرز میں سرچ کے ذریعے دفتری ساتھیوں کو تلاش کرنا بھی شامل ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اینٹی ٹریکنگ فیچر بھی بائی ڈیفالٹ براﺅزر کا حصہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ بلٹ ان اسمارٹ اسکرین اور ٹریکنگ پریونٹیشن بھی دیا جارہا ہے۔

مائیکرو سافت کے مطابق اس سے phishing scam اور میل وئیر سے تحفظ ملے گا جبکہ صارفین ان پرائیویٹ موڈ پر بھی براﺅزنگ کرسکیں گے۔

ایسے صارفین جو تاحال انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 یا گوگل کروم استعمال کررہے ہیں، مائیکرو سافٹ کے اپ گریڈ ایج براﺅزر میں پرانے برائزورز تک رسائی کے ٹولز بھی موجود ہوں گے جبکہ ایک نیا کلیکشن فیچر ہوگا جو صارفین کو آسانی سے ویب مواد اکٹھا کرنے میں مدد دے گا جبکہ مائیکروسافٹ ورڈ اور ایکسل جیسی ایپس سے ڈیٹا ایکسپورٹ کرسکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں