آئی فون 11 سیریز کے فونز کی پاکستان آمد

اپ ڈیٹ 08 نومبر 2019
آئی فون 11 سیریز کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون 11 سیریز کے تینوں فونز — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کے آئی فون 11 سیریز کے 3 فونز ستمبر میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب یہ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس کی پاکستان میں پری بکنگ کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوگیا ہے۔

آئی فون 11 پرو اور پرو میکس ایپل کے پہلے فونز ہیں جن کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے منفرد کنٹری کوڈ ZP/A پاکستان کو اسائن کیا ہے تاکہ اصلی اور مستند ایپل مصنوعات ہی پاکستان میں صارفین تک پہنچ سکیں۔

پاکستان میں ان فونز کی قیمتیں درج ذیل ہیں:

آئی فون 11

اس کا 64 جی بی اسٹوریج والا فون ایک لاکھ 73 ہزار 499 روپے، 128 جی بی اسٹوریج والا فون ایک لاکھ 82 ہزار 299 روپے جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 999 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

آئی فون 11 پرو

آئی فون 11 پرو کا 64 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2 لاکھ 29 ہزار 999 روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 58 ہزار 499 روپے جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 96 ہزار 499 روپے میں خریدا جاسکے گا۔

آئی فون 11 پرو میکس

اس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2 لاکھ 48 ہزار 499 روپے، 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2 لاکھ 76 ہزار 999 روپے جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 3 لاکھ 15 ہزار 499 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

پری آرڈر کہاں کریں؟

یہ فونز iTechpk، istore، Airlinkcommunication، Futuretech ویب سائٹس کے ساتھ 11 نومتر سے دراز ڈاٹ پی کے پر پری بکنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آفیشل آئی فونز میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ کیو آر کوڈ سیل ہوگی جو 15 نومبر سے ایپل کے اتھارائز ری سیلرز اور ائیرلینک کمیونیکشن لمیٹڈ پر دسیتاب ہوں گے جبکہ www.istorepakistan.com پر جاکر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں