کچھ انسانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تصویر کھچواتے ہوئے 'مچھلی جیسا چہرہ' بنالیتے ہیں مگر اب ایک ایسی مچھلی بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جو حیران کن حد تک انسانوں سے مماثلت رکھتی ہے۔

امریکی جریدے ٹائم کے مطابق ایک ٹوئٹر صارف نے ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جو اب وائرل ہوچکی ہے۔

ویڈیو میں ایک چشمے یا جھیل میں ایک مچھلی کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے سر پانی سے باہر نکالا ہوا ہے جو کہ کسی انسانی چہرے جیسا لگ رہا ہے یعنی آنکھیں، ناک اور منہ انسانوں سے ملتے جلتے ہیں۔

ٹوئٹ میں لکھا ہے 'دس فش ہیز ہیومین فیس'، جس کے ساتھ پریشان ایموجی لگی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو چین کے علاقے کونمینگ کے ایک گاﺅں میاﺅ کی ہے جسے پہلے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو اور پھر ٹک ٹاک پر شیئر کیا گیا۔

ٹک ٹاک پر اسے ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر بھی اسے دیکھنے والوں کی تعداد کم نہیں۔

اب یہ مچھلی حقیقی ہے یا نہیں، کچھ کہنا مشکل ہے مگر ویڈیو ضرور وائرل ہوچکی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی چینی گاﺅں میں کچھ عجیب نظر آیا ہو، 2016 میں ایک ٹیچر نے Wugang City میں انسانی چہرے جیسی مچھلی کو دریافت کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں