پی ایس ایل: 59غیرملکی کھلاڑیوں کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں رجسٹریشن

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2019
پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سمیت 59 کھلاڑی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ مالن سمیت تاحال 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروا دی ہے، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 12 نومبر تک جاری رہے گا اور اس فہرست میں مزید غیرملکی کھلاڑیوں کے اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل2020: پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں 458 رنز اسکور کیے تھے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے تیز ترین ٹی20 سنچری بنانے کا اعزاز رکھنے والے ایلکس ہیلز کے ساتھ ساتھ جیسن روئے، معین علی اور لیام پلنکٹ پہلے ہی لیگ کی پلاٹینم کیٹیگری کے لیے خود کو رجسٹرا کرا چکے ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان لیگ کے پہلے ایڈیشن سے پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں اور 2017 میں پشاور زلمی کو چیمپئن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

مجموعی طور پر انگلینڈ کے 19 کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے جن میں ای این بیل، روی بوپارہ، لیام ڈاسن، جیمز ونس سمیت متعدد بڑے نام شامل ہیں۔

لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت ویسٹ انڈیز کے 12 کھلاڑیوں نے تاحال رجسٹریشن کرلی ہے جن میں جانسن چارلس، شے ہوپ، الزاری جوزف، کیمو پال اور مارلن سیمیولز بھی شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کٹیگری کی ابتدائی فہرست میں 11 جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے جن میں جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن کا نام سب سے نمایاں ہے جنہیں ابھی سے مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ کائل ایبٹ بھی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ویلیئرز پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار

اس کے علاوہ بھی دنیا بھر کے نامور کرکٹرز نے لیگ کی ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے جن میں محموداللہ، مستفیض الرحمٰن، نروشن ڈکویلا، داسن شناکا، فواد احمد، کرس گرین، بین لافلن، نجیب اللہ زدران، قیص احمد اور اسورو یوڈانا شامل ہیں۔

جن کھلاڑیوں نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں اپنی رجسٹریشن کرا لی ہے ان کے نام یہ ہیں۔

  • افغانستان: نجیب اللہ زدران اور قیص احمد

  • آسٹریلیا: فواد احمد، کرس گرین اور بین لافلن

  • بنگلہ دیش: تمیم اقبال، محمود اللہ ریاض، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمان

  • انگلینڈ: ٹام بینٹن، ای این بیل، روی بوپارہ، ٹم بریسنن، پیٹ براؤن، میسن کرون، لیام ڈاسن، لیوری ایونز، لیوئس گریگری، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ملان، ٹام کوہلر، جو ڈینلی، ٹائمل ملز، کریگ اوورٹن، فل سالٹ، جیمز ونس اور لیوک رائٹ

  • نیدرلینڈز: وان در مروے

  • نیوزی لینڈ: لیوک رونکی

  • جنوبی افریقہ: کائل ایبٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، مرچنٹ دی لانگے، وان ڈر ڈوسن، روبی فرائے لنک، سائمن ہارمر، ہائیو کھہن، ڈوانے اولیویئر، ہارڈس ولجوئین، ڈوانے والز اور ڈیوڈ ویزے

  • سری لنکا: نروشن ڈکویلا، دھنشکا گونا تھیلاکا، کوشل مینڈس، داسن شناکا اور اسورو یوڈانا

  • ویسٹ انڈیز: ڈیرن سیمی، فیبیئن ایلن، راحکیم کورن وال، برینڈن کنگ، شرفین ردرفورڈ، اوشین تھامس، کیسرک ولیمز، جانسن چارلس، شے ہوپ، الزاری جوزف، کیمو پال اور مارلن سیمیولز

تبصرے (0) بند ہیں