انگلش ایسی زبان ہے جس میں الفاظ کے لکھنے اور بولنے کے تلفظ میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر افراد کے لیے ان کو بولنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

تاہم اب گوگل نے آپ کے لیے الفاظ کے تلفظ کو سیکھنا آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ہاں دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو مشکل الفاظ کے درست تلفظ سے آگاہ کر ے گا۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر اسپیچ ریکیگنیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے حروف کے ٹکڑے کرکے ساﺅنڈ بائٹ بنائے گا اور پھر مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کرے بتائے گا کہ اس کا درست تلفظ کیا ہے۔

آپ کو بس How do you pronounce [word] سرچ بار پر ٹائپ کرکے کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد آپ کے سامنے درست تلفظ کا آڈیو کلپ آجائے گا۔

یہ فیچر انگلش میں دستیاب ہے اور اسپینش ورژن بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے ڈکشنری کی وضاحت میں تصاویر کا اضافہ بھی کیا ہے جو کہ انگلش حروف اسم جیسے اورنج سے شروع ہوتا ہے، اس فیچر کو بتدریج تمام زبانوں کے ترجمے تک توسیع دی جائے گی۔

گوگل نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ الفاظ کے تلفظ کے لیے کس سے مدد لے رہا ہے یعنی آکسفورڈ انگلش ڈکشنری یا کچھ اور۔

تلفظ جاننے والے فیچر میں گوگل نے ایک اور اضافہ بھی کیا ہے یعنی جب آپ سرچ کرلیں تو اپنے فون پر گوگل اسسٹنٹ ان ایبل کرکے اس لفظ کو فون کے مائیکروفون پر بولیں، جس پر اسسٹنٹ فیڈبیک دیتے ہوئے بتائے گا کہ یہ درست ہے یا نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں