جی میل ایپ اب پہلے سے زیادہ بہتر

22 نومبر 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جی میل اس وقت دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے جس کا استعمال ایک ارب سے زائد افراد ہر ماہ کرتے ہیں۔

اور اگر آپ اپنے فون پر ای میلز کے لیے جی میل کو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں چند مزید بہترین فیچرز کا اضافہ ہوگیا ہے۔

گوگل نے ان فیچرز کے حوالے سے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے صارفین کے لیے ای میل تحریر کرنا آسان ہوجائے گا۔

اب جی میل ایپ پر صارفین مختلف ٹاسک جیسے RSVPing فار ایونٹس یا گوگل ڈاکس کمنٹ پر ردعمل اپنے ان باکس سے باہر نکلے بغیر دے سکیں گے۔

اسے گوگل نے ڈائنامک ای میل کا نام دیا ہے جو کہ جی میل کے ویب ورژن میں تو رواں سال جولائی میں ہی متعارف کرا دیا گیا تھا مگر اب یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر جی میل ایپس پر بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں جی میل ایپس ڈائنامک ای میل فیچر کو 21 نومبر سے سپورٹ کریں گی۔

ڈائنامک ای میلز ، ای میل کے لیے اے ایم پی بناتی ہے تاکہ صارفین میسج کے اندر رہتے ہوئے ہی اپنا کام کرسکے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

اے ایم پی فار ای میل صرف جی میل تک محدود فیچر نہیں، بلکہ یہ پہلے سے مختلف سروسز جیسے مائیکرو سافٹ آﺅٹ لک اور یاہو میل پر موجود ہے۔

تاہم اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ہمارا ویب تجربہ بہت تیزی سے بدلا ہے مگر ای میل میں لگ بھگ کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، مگر بہت جلد یہ سادہ پیغامات متروک ہوجائیں گے، کیونکہ کوئی بھی کام کرنے کے لیے آپ کو کسی لنک پر کلک کرکے ایک نیا ٹیب اوپن کرکے کسی اور ویب سائٹ پر جانا پڑتا ہے، مگر اب یہ کام جی میل کے اندر کرنا ممکن ہوجائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں